عظیم زندگی — Page 125
۱۲۵ کائنات میں خدائی صداقتو کا ظہور قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے :- ا في اللهِ شَقُّ فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (۱۱:۱۴) کیا تم اس خدا کے بارہ میں شک کرتے ہو جو کہ زمین و آسمان کا بنانے والا ہے۔قارئین ! میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ کسی اندھیری رات باہر کھلے آسمان کے نیچے پیدل چلیں اور دیکھیں کہ روشنی کی کتنی شمعیں آسمان کی زینت ہیں آپ دیکھیں گے کہ یہ کائنات کا صرف ایک چھوٹا سا کونہ ہے جبکہ اس کی وسعت اور اس میں مخفی عجائبات ہمارے ادراک سے بالا ہیں ہم جتنا کائنات کے رازوں اور عجائب پر غور کرتے ہیں اتنا ہی زیادہ اس میں خدا کی لا تعداد قدرتوں کا مشاہدہ کرتے ہیں ستاروں بھری رات خدا کو یاد کرنے کے لئے ایک نہایت ہی موزوں موقع ہے۔ہماری کائنات خلاء کے ایک وسیع سمندر میں نہی ہوئی ہے۔ہم جتنا زیادہ رات کو آسمان کی گہرائیوں پر نظر دوڑاتے ہیں تو اتنا ہی زیادہ اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ خلاء نہ ختم ہونے والی چیز ہے وجہ یہ ہے کہ درحقیقت خلاء کچھ بھی نہیں یہ کچھ نہ ہونے کا نام ہے چونکہ یہ کچھ نہیں اس لئے اس کی کوئی حد بھی نہیں یہ بغیر حدود سے ہے اگر خلاء کی