عظیم زندگی — Page 121
۱۲۱ یہ اس کا وہم ہرگز نہیں تھا بلکہ حقیقت میں زندگی نے الوداع کہا تھا۔شکاگو کے مرسی ہسپتال کے ڈاکٹر پیٹرک ڈینل ODANIEL) (PATRICK نے اس واقعہ کو تصویر کی صورت میں محفوظ کر لیا تھا " ایک دوسرا ڈاکٹر رابرٹ کروک ہال INTIMAFIONS OF IMMORTALITY (ROBERT CROOKHALL) اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ ڈاکٹر ہوٹ نے بھی اپنی خالہ کی روح کو موت کے وقت جسم سے جدا ہوتے دیکھا۔مسٹر سینل جو ایک نرس تھی اس نے بیان کیا کہ " ایک روز اس کی سہیلی کو قے آئی اور وہ میرے بازوؤں میں ڈاکٹر کے آنے سے قبل وفات پا گئی یہ پہلی موت تھی جو میرے ہاتھوں میں ہوئی۔اس کے دل نے حرکت کچھ ہی لمحہ پہلے بند کی تھی کہ میں نے صاف صاف بخارات کی صورت میں اس کے جسم سے روح کو اُوپر جاتے دیکھا اور پھر کچھ فاصلے پر جاکر وہ ٹرک گئی اور اس نے ایسی صورت اختیار کر لی جو بالکل میری سہیلی کے جسم سے ملتی جلتی تھی۔اس کے بعد جب میں نرس بن گئی اور یہ پیشہ میں نے بیس سال تک رکھا ئیں نے اور بھی بہت سی اموات دیکھیں اور ہر موت کے بعد میں نے جسم کے اوپر بخارات کی صورت میں جسم کو دیکھا جو اصلی جسم سے بالکل مشابہہ تھا یا حضرت مرزا غلام احمد صاحب بانی جماعت احمدیہ نے کئی بار وفات یافتہ روحوں سے مکالمہ کیا۔آپ اپنی یاد گار تصنیف ” اسلامی اصول کی فلا" فی" میں فرماتے ہیں:۔" میں ان میں صاحب تجربہ ہوں مجھے کشفی طور پر مین بیداری میں بارہا بعض مردوں کی ملاقات کا اتفاق ہوا ہے اور میں نے بعض فاسقوں اور گمراہی اختیار کرنیوالوں