عظیم زندگی

by Other Authors

Page xiv of 200

عظیم زندگی — Page xiv

ریل کا سفر شروع ہوا اور یوں مجھے قادیان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگ گیا۔قادیان میں قاریان پہنچ کر معلوم ہوا کہ یہ الگ تھلک چھوٹا سا قصبہ ہے، قادیان کے اسٹیشن پر مجھے لینے کے لئے کوئی موجود نہ تھا کیونکہ کسی کو میرے آنے کی اطلاع نہ کی گئی تھی ہیں نے ایک ٹانگہ لے کر کوچوان کو مفتی محمد صادق صاحب کا نام لیا وہیں شاید میری رہائش کا انتظام کیا گیا تھا۔گرمیوں کا موسم تھا۔تانگہ ناہموار سٹرک پر چلتا ہوا تنگ گلیوں میں سے گزرتا ہوا ایک جگہ پہنچ کر رک گیا۔سامنے دیوار تھی جس کے پیچھے سیڑھیاں تھیں جن کو عبور کر کے اُوپر کی منزل کا دروازہ کھٹکھٹایا، دروازہ کھتے پر ایک سفید ریش معمر بزرگ نمودار ہوئے مفتی محمد صادق صاحب تھے میں نے اپنا تعارف کرا یا مفتی صاحب نے مجھے خوش آمدید کہا اور کوچوان کو ہدایت کی کہ مجھے مہمان خانہ سے جائے جہاں وہ تھوڑی ہی دیر میں خود بھی پہنچ گئے اور کافی دیر تک میرے ساتھ گفت گو فرماتے رہے۔بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ حضرت مفتی صاحب امریکہ میں اسلام کے پہلے مبلغ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اصحاب خاص میں سے تھے۔اگلے دن حضرت مفتی صاحب نے مجھے قادیان کی سیر کرائی اورمختلف جگہیں دکھائیں۔مجھے اب تک یاد ہے کہ میں نے اس سیر کے دوران مفتی صاحب سے دریافت کیا تھا کہ جماعت احمدیہ کا سگریٹ نوشی کے بارہ میں کیا موقف ہے تو انہوں نے جواباً فرمایا تھا کہ اگرچہ یہ حرام نہیں تاہم ایک مکروہ و نا پسندیدہ امر ہے۔میرا قیام قادیان میں صرف دو دن رہا انہی دو دنوں میں حضرت مرزا بشیر الدین محمداحمد