عظیم زندگی

by Other Authors

Page 117 of 200

عظیم زندگی — Page 117

116 خدا تو ایسا ہی کر۔روحانی جسم ہم اپنی دماغی قوت سے رُوح کے اسرار کو نہیں سمجھ سکتے لیکن اس میں ذرہ بھر بھی شک نہیں کہ ہر انسانی جسم میں محروح موجود ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی اپنی کتاب قرآن مجید میں اس کی تصدیق فرمائی ہے جو دوسری تمام الہامی کتب سے زیادہ اس موضوع پر روشنی ڈالتا ہے۔ہر انسان اس دنیوی جسم کی طرح ایک اور جسم رکھتا ہے جو موت کے بعد روح کا عارضی مسکن ہو گا یہ لطیف جسم اس مادی جسم سے موت سے قبل بھی علیحدہ ہونے کی خاصیت رکھتا ہے اور ہزاروں افراد اس وقت موجود ہیں اور ہر زمانہ میں رہے ہیں جو اس بات پر شہادت دینے کو تیار ہوں گے۔ہمارا اصل نہ چھوٹے جانے والا روحی جسم ہے جو ہمارے دنیوی جسم میں رہتا ہے اور اس رومی جسم کے اندر ہماری ابدی زندگی کا مرکزی نقطہ ہے یعنی ہماری روح۔نیند کی حالت میں روح جسم سے الگ ہو جاتی ہے اور اس سفر کے دوران پوری طرح ما حضر ہوتی ہے جاگنے سے قبل یہ جسم میں واپس آجاتی ہے اور عموما انسان کو یاد نہیں رہتا کہ سونے کی حالت میں کیا ہوا تھا لیکن بعض اوقات کچھ یاد رہ جاتا ہے اور انسان اس کو بیان کر سکتا ہے۔ایک گمنام شخص نے برطانیہ کے شہر پیا تھ سے یہ بات لکھی۔PLYMOUTH میں نے یکلخت محسوس کیا کہ میں اپنے جسم سے اوپر ہوں اور بالکل