عظیم زندگی

by Other Authors

Page 91 of 200

عظیم زندگی — Page 91

۹۱ مدمقابل تاجروں اور کمپنیوں کو تجارت کے میدان میں شکست دیتے ہیں وہ صنعت و تجارت کی دُنیا میں لیڈر بن جاتے ہیں بعینہ مذہب کے میدان میں خدا کی نگاہ ہیں قرب حاصل کرنا بھی ایک سودمند کوشش ہے اور اس وقت تک ہم لیڈر نہیں بن سکتے جب تک دوسروں سے آگے نہیں نکلتے اور اسوقت تک ہم نہیں جیتیں گے جب تک اسلام کی سربلندی کے لئے اپنے اندر الہی صفات نہیں پیدا کرتے۔وہ مسلمان جو اپنی روحانی پرورش کی طرف توجہ نہیں دیتا اس نے اپنی زندگی کا مقصد اور مذہب اسلام کی روح کو نہیں سمجھا۔جب اس کا جسم زندگی کا سانس لینا بند کر دے گا تو اس وقت یہ دنیوی مال و دولت اس کے لئے کسی سکون کا باعث نہ ہو گا بلکہ اس کی تاریک روح آبدمی زندگی کی سرحد پار کر کے یہاں سے چلی جائے گی جبکہ خدا کے محبوب بندے کی پُر سکون روج آنے والی زندگی کے بہشت میں ایک چمک دار تارے کی طرح روشن و تابندہ ہوگی۔صحت ، دولت اور علم خدا کی دین ہیں جو خدا کی خاطر استعمال کئے جانے چاہئیں حضرت مرزا غلام احمد صاحب بانی جماعت احمدیہ نے بھی یہی کہا ہے کہ ہماری تمام قوتیں اور اعضاء اور جو کچھ بھی ہمارا ہے اسے خدا کے آگے رکھ دیں اور صرف خدا کی راہ میں صرف کریں۔ایک مخلص مسلمان اپنی ذاتی ترقی کی طرف ہمیشہ تو جہ دے گا اور اعلی ترقی کے لئے یہ لازم ہے کہ وہ اپنا مال ، دولت اور اپنی صلاحیتیں خدا کی راہ میں لگا دے۔کہنے کا مقصد یہ ہے کہ خدا سے محبت اور تعلق دوسری تمام چیزوں کے تعلق سے اعلی و ارفع ہو۔خدا کی رضا کے آگے تسلیم ہی اسلام کا مقصد اور اس کی روح ہے۔