عظیم زندگی

by Other Authors

Page 88 of 200

عظیم زندگی — Page 88

AA قل إن كانَ ابَاؤُكُمْ وَاَبْنَاؤُكُمْ وَإخْوَانُكُمْ وَاَزْوَ وَاَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةً تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا، وَ مَكنُ تَرْضَوْنَهَا احَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللهِ۔(TM:4) انسانی رشتے اس قدر مضبوط ہیں کہ ایک مخلص رشتہ دار، دوست یا خادم اپنے عزیز کے لئے جان کی بازی لگا دینے سے گریز نہیں کرے گا محبت ایک نیکی ہے بشرطیکہ اس کا اظہار صرف جسمانی خواہش کے لئے نہ ہو جبکہ اس کا صحیح طریق سے کنٹرول کیا جائے محبت ، اطاعت اور خدا سے وفاداری انسان کی اول محبت ہونی چاہیئے لیکن اس کی حقیقت صرف سخت امتحان اور ابتلاء کے وقت ہی گھلتی ہے کیونکہ آزمائش میں افعال اقوال سے نہیں میں کھاتے۔خدا تعالیٰ اپنی کتاب میں فرماتا ہے :- الْمَالُ وَالْبَنُونَ زِينَةُ الْحَياةِ الدُّنْيَا (٢٤:١٨) بے شک انسانی رشتے بہت مضبوط ہیں لیکن قرآن کریم نے مسلمانوں کو انتباہ کیا ہے کہ وقت آئے تو انسان کو خدا کی خاطر خاندانی رشتے بھی توڑنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔بے شک مطالبہ بہت بڑا ہے لیکن خدا کے آئیڈیل بھی بڑے ہیں اور بلندی تک پہنچنے کیلئے انسان کے لئے بلند پروازی بھی اشد ضروری ہے ؟