عظیم زندگی

by Other Authors

Page 87 of 200

عظیم زندگی — Page 87

16 رہتا ہے۔ایک احمدی کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنی آمد کا پڑا حصہ چندہ دے بعض اس سے زیادہ دیتے ہیں لیکن بعض ایسے ہیں جو اس سے کم دیتے ہیں اور بعض تو بالکل ہی نہیں دیتے ایسا لگتا ہے جیسے وہ خدا کے خوف کی بجائے اس دنیا کے خوف سے دہشت زدہ ہو گئے میں۔قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے:۔وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ۔پھر ایک اور ارشاد ہے :- (191:7) وَاتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا انَّ اللهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ (۱۹۵:۲) دولت، جائیداد ، دوستوں، اپنے عزیزوں ، عورت ، شہرت ، آسائش ، دنیوی مجاہت صیحت کا کھو جانا چند ایک بنیا دی خوف ہیں جو انسان کو پریشان کرتے ہیں اور مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔مندرجہ ذیل مقولہ امریکی صدر روز ویلیٹ سے منسوب کیا جاتا ہے :۔و سب سے اوّل جس چیز سے ہمیں ڈرنا چاہیئے وہ خوف ہی تو ہے " سزا کا خوف اور اس بات کا خوف کہ دوسرے کیا کہیں گے صرف ذہنی حالتیں ہیں جو مومن کو جادۂ صداقت سے ہٹا دیتے ہیں۔خوف کے آگے مجھک نہ جانا اور زندگی کے طوفانوں اور آسائشوں کا جرات سے مقابلہ کے لئے ہمیشہ دعا کرنی چاہیئے۔اپنے عزیزوں سے پیار قرآن مجید میں ارشاد ہے :-