عظیم زندگی

by Other Authors

Page xi of 200

عظیم زندگی — Page xi

۳۵ پونڈ کا چیک مجھے بھجوا دیا جس کی ادائیگی کے بعد مجھے فوج سے ڈسچارج مل گیا۔کچھ عرصہ تک میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر رہا یہاں تک کہ میرے دل میں پھر فوج میں جانے کا شوق پیدا ہوا اور میں نے جز وقتی فوجی ملازمت اختیار کر لی جس میں مجھے ہفتہ میں صرف ایک شام ٹرینگ کے لئے جانا پڑتا تھا۔ان دنوں برطانیہ سنگی تیاریوں میں مصروف تھا بالآخر اس نے ستمبر ۱۹۳۹ء کو جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا جس کے بعد میری فوجی یونٹ کو بھی کوچ کا حکم مل گیا اور کیوں نہیں ایک بار پھر باقاعدہ فوجی بن گیا۔ہمیں فرانس بھیجا گیا وہاں سے بلجیم جہاں سے جرمن فوجوں کی یلغار کی تاب نہ لاکر ہم واپس ڈنکرک ) ( DUNKIRK ) پسپا ہو گئے جہاں سے تمام برطانوی فوج کا انخلاء ہوا اور یوں ہم واپس برطانیہ پہنچ گئے جہاں سے ہمیں ایک ٹرین میں بٹھا کر ویز کے علاقہ میں پہنچا دیا گیا۔بنا ۱۹۴۱ء میں میں نے ہندوستان میں متعینہ فوج میں کمیشن کے لئے درخواست دی مختلف جگہوں پر انٹرویوز کے بعد مجھے بطور کیڈٹ آفیسر چن لیا گیا جس پر میں نے ۱۹۴۲ء میں ہندوستان کا رخ کیا۔ہمارا جہاز دوماہ کے بعد بیٹی کی بندرگاہ پر پہنچا جہاں سے ہم بنگلور پہنچے اور میں چھ ماہ کی ٹرینگ کے بعد ڈوگرہ رجمنٹ میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ متعین ہوا جو جالندھر چھاؤنی میں تھی یہاں سے بعد میں مجھے" انڈین آرمی آرڈی نیس کارپس میں تبدیل کرکے آسام اور برما کے محاذ پر بھجوا دیا گیا۔یہاں ایک معرکہ میں جب میں منی پور پہاڑ پر تعین تھا اور جاپانیوں نے ہمارا مکمل محاصرہ کر رکھا تھا اور ہم پر ہر طرف سے تمہاری ہو رہی تھی ہمارا محاصرہ دو ہفتے ایک جاری رہا ہمیں سامان خورد و نوش پیرا شوٹوں کے ذریعہ عتا رہتا تھا یہاں تک کہ ہمیں تازہ کمک پر