اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 66 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 66

الذكر المحفوظ 66 کے لیے تمام ضروری سامان پورے کمال کے ساتھ مہیا کر دیے تھے اور صحابہ کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی تھی جنہوں نے حفاظت قرآن اور اشاعت قرآن اپنی زندگیوں کا مقصد بنا رکھا تھا۔جو قر آن کریم کی حفاظت کو ہر چیز سے زیادہ عزیز سمجھتے تھے۔پھر اس کے ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ نے اپنی جناب سے بھی براہ راست حفاظت قرآن کی غرض سے حیرت انگیز سامان فرمائے جو کہ انسانی طاقت اور قوت سے باہر تھے۔مثلاً ہر رمضان میں جبرائیل کے ساتھ قرآن کریم کی دہرائی اور آخری رمضان میں دو مرتبہ دہرائی (بخاریى كتاب فضائل القرآن باب كان جبريل يـعــرض الـقــرآن على النبي ﷺ حفظ قرآن کا بے نظیر نظام اور ابتداء سے مسلمانوں کے دلوں میں قرآن کریم کا والہانہ عشق اور محبت اور پھر حفاظت کا ایک یہ انتظام فرمایا کہ قرآن کریم کی زبان کو زندہ رکھا اور سنسکرت ، عبرانی وغیرہ کی طرح مردہ نہیں ہونے دیا۔صلى الله عدوست آنحضور ﷺ کی سعی مبارک ایک طرف تو خدا تعالیٰ کی عدیم المثال حفاظت کے حصار میں قرآن کریم کی جمع کا کام ہورہا تھا اور پھر ظاہری طور پر اس شان کے قومی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جناب الہی سے عطا کیے گئے تھے۔پھر نزول کی غیر معمولی طور پر انتہائی کم رفتار، اور اس کے ساتھ ساتھ حفاظت کے دیگر غیر معمولی ذرائع اختیار کرنے کے باوجود آپ اپنی ذات میں قرآن کریم کی حفاظت کے لیے کس قدر کوشاں رہتے تھے اس کا اندازہ اس آیت سے ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: فَتَعلَى اللهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ وَلَا تَعْجَلُ بِالْقُرْآنِ مِنْ قَبْل أَن يُقْضَى إِلَيْكَ وَحْيُهُ وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا۔(طه:115) ترجمہ: پس اللہ ، مالک حقیقی بہت رفیع الشان ہے۔پس قرآن (کے پڑھنے ) میں جلدی نہ کیا کر پیشتر اس کے کہ اُس کی وحی تجھ پر مکمل کر دی جائے اور یہ کہا کر کہ اے میرے رب ! مجھے علم میں بڑھا دے۔چنانچہ روایات اور تاریخ میں اس بات کا کثرت سے ذکر ملتا ہے کہ جب آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کوئی آیت نازل ہوتی تو آپ اسے یاد کرنے کے لیے تیزی کے ساتھ وحی الہی کے ساتھ ساتھ دہراتے تھے اس پر اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا حکم نازل فرمایا۔پھر رسول کریم خود بھی کثرت سے تلاوت کیا کرتے تھے اور صحابہ کو بھی قرآن کریم سکھاتے تھے۔چنانچہ اس بارہ میں بھی قرآن کریم کی اندرونی گواہی ملتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيْهِمْ