اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 58 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 58

58 الذكر المحفوظ We know as much of Mohammed as we do even of Luther and Milton۔The mythical, the legendary, the supernatural is almost wanting in the original Arab authorities, or at all events can easily be distinguished from what is historical۔Nobody here is the dupe of himself or of others; there is the full light of day upon all that light can ever reach at all۔(Basworth Smith "Mohammad and Mohammadanism" London 1874, p۔41,42) محمدن ازم میں معاملہ ( دوسرے مذاہب سے ) بالکل مختلف ہے۔یہاں ہمارے پاس اندھیروں کی بجائے تاریخ کی روشنی ہے۔ہم آپ کے بارہ میں اتنا ہی جانتے ہیں جتنا کہ لوتھر اور ملٹن کے بارہ میں۔یہاں حقائق ہیں نہ کہ خیالات اور قیاسات اور ظنون اور طلسماتی کہانیاں۔ہم بآسانی معلوم کر سکتے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے۔ان معاملات میں نہ تو کوئی شخص خود کو دجل اور فریب میں مبتلا کر سکتا ہے اور نہ کسی اور کو۔یہاں ہر چیز دن کی پوری روشنی میں جگمگا رہی ہے۔اسی طرح فلپ کے حتی بھی کہتے ہیں کہ اسلام کی تاریخ میں کوئی اہم بات شک وشبہ کا شکار نہیں ہے بلکہ ظاہر وباہر ہے: تاریخ عرب از فلپ کے حتی ، ناشر : آصف جاوید برائے نگارشات ، باب 4 صفحہ 21) مشہور رومن کیتھولک نن اور مشرقی علوم کی ماہر کیرم آرم سٹرانگ اسلامی تاریخ کے ابتدائی ماخذ اور مشہور مسلمان مؤرخین ابن اسحق ، ابن سعد، طبری اور واقدی کے بارہ میں بھتی ہیں: یہ چاروں بہت معتبر مؤرخ اور سوانح نگار ہیں۔ان سوانح نگاروں کے ہاں آپ کو محض ان کے خیالات اور معتقدات ہی نہیں ملتے بلکہ حقائق کو تلاش کرنے کی محققانہ کاوش بھی دکھائی دیتی ہے۔مثلاً انہوں نے تمام ابتدائی اور بنیادی دستاویزات کو پڑھا، سینہ بسینہ چلی آرہی روایات و حکایات کو سنا اور اس کے باوجود کہ وہ سچے مسلمان تھے اور نبی کریم (ع) کی ذات مبارک سے گہری عقیدت رکھتے تھے، تاریخ لکھتے ہوئے کم ہی دکھائی دیتا ہے کہ وہ کسی معاملہ میں جانب دار ہوئے ہوں۔۔۔۔ان سوانح عمریوں کی درستگی پر اعتبار کرتے ہوئے ہم یہ بات پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ ان کی بنیاد پر ہم نبی (ﷺ) کی حیات مبارکہ کا ایک زیادہ حقیقت پسندانہ اور سچا خا کہ حاصل کر سکتے ہیں۔ان مؤرخین کے انداز تحقیق وتحریر سے ظاہر ہے کہ وہ اس موضوع پر کام کرنے والے دیگر جدید مغربی مؤرخین سے بے حد مختلف ہیں۔اپنی کتب میں انہوں نے بہت سے غیر معمولی اور کافی حد تک ایسے نا قابل یقین واقعات بھی شامل کیے ہیں جنہیں ہم آج بہت مختلف انداز میں بیان کریں