اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 54 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 54

الذكر المحفوظ 54 خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے حضرت ابو موسی الاشعری سے فرمایا: لو رأيتني و انا استمع لقرائتك البارحة لقد اوتيت مزمارا من مزامير آل داؤد (مسلم کتاب صلاة المسافرين قصرها باب استحباب تحسين الصوت بالقرآن) یعنی آپ نے تو مجھے نہیں دیکھا لیکن میں نے گزشتہ رات آپ کی تلاوت سنی۔آپ کو تو آل داؤد جیسا خوبصورت لحن دیا گیا ہے۔حضرت ابو موسیٰ اشعری روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : ایسا مومن جو قرآن پڑھتا ہے اور اس پر عمل پیرا ہوتا ہے سنگترے کی طرح ہے۔اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اور اس کی خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے اور ایسا مومن جو قرآن نہیں پڑھتا لیکن اس پر عمل پیرا ہوتا ہے وہ کھجور کی طرح ہے جس کا ذائقہ تو لذیذ ہوتا ہے لیکن اس میں خوشبو نہیں ہوتی اور قرآن پڑھنے والے منافق کی مثال ریحان (نیاز بو) کی طرح ہوتی ہے جس کی خوشبو تو اچھی ہوتی ہے لیکن اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے اور قرآن نہ پڑھنے والے منافق کی مثال حنظل یعنی حمہ کی طرح ہوتی ہے جس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے اور خوشبو بھی ناگوار ہوتی ہے۔(بخاری کتاب فضائل القرآن باب اثم من راى بقراة القرآن او تاکل به او فخربه) آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو نصائح بھی فرمائیں۔عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ " مَا مِنْ أَمْرِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ ثُمَّ يَنْسَاهُ إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَجْدَمُ ، 66 (سنن ابی داود کتاب الوتر باب التشديد فيمن حفظ القرآن ثم نسيه) سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی قرآن کریم پڑھ کر بھول جاتا ہے تو وہ قیامت کے دن خدا تعالیٰ کے حضور اس 66 حالت میں حاضر ہوگا کہ اس کی صورت بگڑی ہوئی ہوگی۔“ عَنْ سَهْلِ بْنِ مَعَادٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِيْهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه و سلم قَالَ: مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ وَعَمِلَ بِمَا فِيهِ الْبسَ وَالِدَاهُ تَاجًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ضَوْءُ هُ أَحْسَنُ مِنْ ضَوْءِ الشَّمْسِ فِي بُيُوتِ الدُّنْيَا لَوْ كَانَتْ فِيْكُمْ فَمَا ظَنُّكُمُ بِالَّذِي عَمِلَ بِهَذَا۔(سنن ابی داود کتاب الوتر باب ثواب قراءة القرآن) سهل بن مُعَاذَ جُہنِی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم