اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 350
الذكر المحفوظ 350 کی گئی نقول ہیں۔قرآن کے معاملہ میں اب تک کے شب و روز میں تحریف یا تبدل کا کوئی سراغ نہیں ملتا۔پھر انسائیکلو پیڈیا بریٹینز کا میں درج نولڈ یکے کی یہ شہادت بہت مشہور ہے۔زیر لفظ قرآن درج ہے: Efforts of European scholars to prove the existence of later interpolations in the Qur'an have faild۔" (Encyclopedia Britanica Edition 11 under Heading "Quran") یورپ کے محققین کی وہ تمام کوششیں جو قرآن میں بعد میں اضافہ جات ثابت کرنے کے لیے کی گئی تھیں قطعاً نا کام رہی ہیں۔ان کے علاوہ بھی بہت سے محققین اور مستشرقین ہیں جو یہ گواہی دیتے چلے آئے ہیں کہ قرآن کریم بلاشبہ محفوظ اور انسانی دست برد سے بکلی پاک کلام ہے۔ان میں میونخ یونیورسٹی کے محققین کی 50 سال کی تحقیق بھی شامل ہے۔1 - ( محمد حمید اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم؛ ادارہ اسلامیات لاہور، صفحہ 179 ) 2- (Method of preservations of the Quran during the Prophet's time (http://www۔islam101۔com/quran/source_quran۔html) ابن وراق کو چاہیے کہ ان سب اہلِ علم کو سمجھائے کہ قرآنی حفاظت کے موضوع پر اپنی جان اتنی ہلکان کر رہے ہو۔گہری گہری تحقیقات اور لمبی لمبی بحثیں کر کے یہ نتائج اخذ کر رہے ہو کہ قرآن کریم بلا شبہ محفوظ ہے۔دل میں تعصب بھی ہے پھر بھی دلائل کو دیکھ کر محافظت قرآن کریم کی حقیقت کو تسلیم کر رہے ہو۔اپنے دل کی جلن اور حسرتوں کی آگ کو ٹھندا کرنے کے لیے آسان راہ تو یہی ہے کہ کہہ دو کہ میرا خیال اور اندازہ ہے کہ قرآن کریم میں ضرور تحریف ہوئی ہے۔کیوں گہری تحقیقات کی مشقت اُٹھاتے ہو؟ محافظت کے حوالہ سے قرآن کریم کا دیگر مذاہب کے صحائف کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو دوسرے صحائف میں ہمیں جگہ جگہ انسانی دست برد کی کارستانیاں نظر آتی ہیں اور تحریف اور تبدل کے نمونے ملتے ہیں۔دیگر مذہبی صحائف خاص کر بائبل کو جب اس نظر سے دیکھتے ہیں تو اس دور میں بھی جبکہ ہر طرف بائبل پھیلی ہوئی ہے، انتہائی دیدہ دلیری سے تحریف کی جاتی ہے کہ ایک نسل ہی اس تحریف کے نمونے دیکھ لیتی ہے اور صدیوں کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔یہودیوں کو توریت کے لیے کہا کہ اس میں تحریف و تبدیل نہ کرنا اور بڑی بڑی تاکیدیں ان کو اس بات کی کی گئیں۔لیکن کم بخت یہودیوں نے اس میں تحریف کر دی۔اس کے بالمقابل مسلمانوں کو کہا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ۔(الحجر:۱۰) پھر دیکھ لوکہ کیسی حفاظت اس نے فرمائی۔ایک لفظ اور نقطہ تک پس و پیش نہ ہوا۔اور کوئی ایسا نہ کر سکا کہ اس میں