انوارالعلوم (جلد 9) — Page 623
۶۲۳ سر جیفرے کو مخلصانہ مشورہ دینے کے بعد میں ان صاحبان کو بھی جنہوں نے سر جیفرے کی تقریر کے مذکورہ بالا حصہ پر سختی سے اعتراض کئے ہیں کہتا ہوں کہ کیا سخت زبانی سے دنیا میں کبھی بھی نفع ہوا ہے۔الفاظ کی سختی سے مقصد کی بلندی کبھی ثابت نہیں ہوتی۔بلکہ الفاظ کی سختی سے ہمدردوں کی ہمدردی میں کمی پیدا ہو جاتی ہے۔ہمیں اسلام نرمی کا حکم دیتا ہے اور ہمیں اپنے جوشوں کو ہمیشہ قابو میں رکھنا چاہئے اور ہر ایک بات کو دلیل سے ثابت کرنا چاہئے کیا یہ عجیب بات نہیں ہے کہ اس وقت تک کسی ایک شخص نے بھی گورنمنٹ کے اس اعتراض کو جو اس نے چوہدری افضل حق صاحب کے لہجہ کے متعلق کیا ہے، صحیح طور پر دور کرنے کی کو شش نہیں کی۔اصل جواب یہ تھا کہ وہ تقریر لکھ دی جاتی جو چوہدری افضل حق صاحب کر رہے تھے اور بتایا جاتا کہ اس تقریر کے فلاں حصہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحب آئے تھے۔اس طریق سے ہر ایک شخص آسانی سے سمجھ جاتا کہ گورنمنٹ کا نکالا ہوا نتیجہ غلط ہے یا درست۔لیکن افسوس ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا اور پھر جب کہ ایسا نہیں کیا گیا تو ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ سر جیفرے مانٹ مورنسی مجبور تھے کہ اس رپورٹ پر اعتبار کرتے جو ان کو بھیجی گئی تھی۔اور گو ہم ان کے رویے کو غلط کہیں مگر ہم ان کی طرف غلط بیانی کا گند ہ الزام لگانے کا ہرگز حق نہیں رکھتے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سر جیفرے جو کچھ کہہ رہے تھے اپنے نزدیک صحیح سمجھ کر کہ رہے تھے ، ان کے الفاظ پر مجھے اعتراض ہے۔ان کے اس واقعہ کی طرف کونسل میں اشاره کرنے پر بھی مجھے اعتراض ہے۔مگر یہ بات ہر گز ثابت نہیں بلکہ اس کا امکان بھی ثابت نہیں کہ وہ یہ بات اپنے پاس سے بنا کر کہہ رہے تھے۔وہ ان رپورٹوں کے مطابق جو انہیں پہنچیں، تقریر کر رہے تھے۔اور باوجود اس کے کہ ہم ان رپورٹوں کو غلط کہیں ہمارا حق نہیں کہ ہم ان کی طرف جھوٹ یا بد نیتی کو منسوب کریں۔اس طرح ہر ایک بات پر نیت اور راستبازی پر حملہ کر دینے سے ملک میں ہر گز امن قائم نہیں ہو سکتا۔اور یہ طریق خود ہمیں بد نام اور ذلیل کر دیا ہے۔اور ہماری کم حوصلگی کو ظاہر کرتا ہے۔اے بھائیو! ادب اور احترام کی کے لئے ذلّت کا موجب نہیں ہوتا بلکہ ہماری عزت نفس پر دلالت کرتا ہے۔پس ہمیں ہمیشہ دوسروں کے ادب اور احترام کا خیال رکھنا چاہئے۔علاوہ ازیں ہمیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ سر جیفرے آج پہلی دفعہ ہندوستان نہیں آئے انہوں نے اپنی عمر اس جگہ گزاری ہے۔اور سب لوگ ان کے اخلاق اور ان کے رویے سے