انوارالعلوم (جلد 9) — Page 312
۳۱۲ حق الیقین وہ الفاظ قرآن جن سے مصنّف ہفوات نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ حضرت عائشہ کا دل خدا تعالی سے پھر گیا تھا یہ ہیں ان تتوبا إلى الله فقد صغت قلوبكما وان تظهرا عليه فإن الله هو موله وجبريل و صالح المؤمنين في الملئكة بعد ذالک ظهير \۱۴؎ " (ترجمہ) اگر تم الله تعالی کی طرف رجوع کرو۔تو تمہارے دل تو جھک ہی چکے ہیں اور اگر تم دونوں اس کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو تو اللہ اس کا دوست ہے اور جبریل بھی اور مسلمانوں میں سے نیک لوگ بھی اور پھر اس کے ساتھ فرشتے بھی اس کے مددگار ہیں۔اس آیت سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض بیویوں کے دل خدا سے پھر گئے تھے بلکہ اس کے برخلاف یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان بیویوں کے دل اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے ہوئے تھے۔کیونکہ ان تتوباالی الله کے بعد فقه صف لوگما فرمایا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ کچھل فعل پہلے فعل کا باعث اور موجب ہے۔اور یہ خیال کرنا کہ کسی شخص کا دل پھر جانا توبہ کا موجب اور باعث ہو گا عقل کے خلاف ہے۔دل میں خشیت کا پیدا ہونا توبہ کا محرک ہوتا ہے نہ کہ دل کا خدا سے دور ہو جانا۔پس فقد صغت قلوبکما کے یہ معنی نہیں ہیں کہ تمہارے دل اللہ تعالیٰ سے پھر گئے ہیں۔بلکہ یہ معنی ہیں کہ تمہارے دل تو پہلے ہی اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔لیکن یہی کام تمہارا اصل کام ہے اور غلطی دل سے نہیں ہوئی بلکہ سہواً ہوئی ہے۔ان معنوں کے سوا دوسرے کوئی معنے کرنے لغت عرب اور قواعد زبان کے بالکل خلاف ہیں اور ہرگز جائز نہیں اور تجب ہے ان لوگوں پر جو تعریفی کلمات کو مذمت قرار دیتے ہیں۔غرض اس آیت میں تو تعریف کی گئی ہے کہ اگر اسے بیویو تم توبہ کرو تو تم اس کی اہل ہو۔کیونکہ تمہارے دل پہلے ہی خدا کی طرف جھکے ہوئے ہیں۔ہاں اگر توبہ نہ کرو تو ہمیں تمہاری پرواہ نہیں۔اگر اس آیت کے وہ معنے لئے جاویں جنہیں مصنف صاحب ہفوات نے پسند کیا ہے تو یوں معنے ہوئے۔اگر تم توبہ کرو تو تمہارے دل تو خدا سے دور ہو ہی چکے ہیں۔اور اگر تم رسول کے خلاف کام کرو تو خدا اور مومن اور فرشتے اس کے مددگار ہیں کیا کوئی عقلمند اس فقرہ کی بناوٹ کو درست کہہ سکتا ہے کیونکہ مقابلہ کے فقروں میں دونوں حصوں کا مقابلہ ہوتا ہے لیکن ان معنوں کے رو سے پہلے فقرہ کے دوسرے حصہ کا مقابلہ کسی جملہ سے نہیں رہتا اور مزید برآں یہ عجیب مہمل بات بن جاتی ہے کہ اگر تم توبہ کرو تو تم تو پہلے ہی گناہ کی طرف مائل ہو چکی ہو کیا گناہ کی طرف میلان کے باعث توبہ نصیب ہوتی ہے یا خدا تعالی کی طرف توجہ کرنے سے اور اس سے تعلق پیدا