انوارالعلوم (جلد 9) — Page 90
۹۰ باوجود اس کے کہ سب سے بڑھ کر ہم سے دشمنی اور عداوت کرنے والے غیر احمدی ہی ہیں اور باوجود اس کے کہ ان کے ملکوں میں ہمارے آدمیوں کو نہایت بیدردی اور ظلم کی راہ سے قتل کیا جاتا ہے لیکن مذہب کے لحاظ سے آریوں اور عیسائیوں سے کروڑوں درجے میں غیر احمدیوں کو افضل جانتا ہوں۔امیر کابل اور کنگ جارج یہ ہم کہیں گے کہ عیسائیوں کی حکومت اور ان کے ملک میں ہمارے لئے بہت امن اور انصاف ہے۔مگر أفغان گورنمنٹ میں ہمارے ساتھ ظلم اور بے انصافی ہوتی ہے۔لیکن جب مذہب کا سوال آئے گا تو میں امیر امان اللہ خان ۳؎ کو کروڑوں درجے کنگ جارج سے بڑھ کر سمجھوں گا کیونکہ وہ رسول اللہ ﷺکی عزت کرتے ہیں، انہیں خدا کا سچار سول مانتے ہیں جو کہ ہمیں تمام چیزوں سے زیادہ عزیز اور پیارے ہیں۔لیکن کنگ جارج آپ کی صداقت کے قائل نہیں۔تو مذہباً امیر امان اللہ خان صاحب کو میں کنگ جارج سے زیادہ معزز سمجھتا ہوں باوجود اس کے کہ امیر امان اللہ خان کی حکومت میں ہمارے آدمیوں پر سخت ظلم ہوئے۔لیکن مذہباً کنگ جارج سے ان کی عزت میرے دل میں بہت زیادہ ہے کیونکہ جس کی غلای کا مجھے فخر حاصل ہے اور جسے یہ مولوی لوگ کافر، کذّاب اور دجّال کہتے ہیں اس سے میں نے یہی سیکھا ہے اور یہی اس نے تعلیم دی ہے اور میرا یہ حوصلہ اسی کی بدولت ہے کہ باوجود حکومت کابل سے اس قدر دکھ اٹھانے کے امیر امان اللہ خان کی اس قدر محبت اور عزت میرے دل میں ہے کیونکہ خواہ ان کی حکومت میں ہم سے کیسا ہی بُرا سلوک کیا گیا اور ہمیں کتنے ہی دکھ دیئے گئے مگر وہ حضرت محمد رسول الله ﷺکے نام لیوا ہیں۔دیکھو میرے دل میں اس شخص کی بدولت جسے یہ مولوی صاحبان نعوذ بالله كافر، دجّال اور کذّاب مانتے ہیں یہ حوصلہ ہے کہ میں اس شخص کو جو ہم سے بُرے سے برا سلوک کرتا اور ہر قسم کا ظلم ہم پر روا رکھتا ہے لیکن محمد رسول اللہ ﷺ کا نام لیوا ہے ان کی نسبت جن کی حکومت ہمیں امن و امان حاصل ہے اور ہم آزادی سے تبلیغ اسلام کر سکتے ہیں مذہب کے لحاظ سے اچھا سمجھتا ہوں۔لیکن ان مولویوں کے دلوں میں جو اپنے آپ کو رسول اللہ کے تخت کا وارث اور جانشین قرار دیتے ہیں رسول اللہ کی یہ محبت ہے کہ آپ کے ایک عاشق صادق اور آپ کی دین کے ایک سچے خادم اور آپ کے نام لیوا سے آریوں اور عیسائیوں اور یہودیوں کو بہتر جانتے ہیں۔عیسائیوں اور یہودیوں سے تو ان کی صلح ہو سکتی ہے جو رسول کریم ﷺ کو کاذب قرار دیتے ہیں لیکن رسول