انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 83 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 83

۸۳ بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ صلی علی رسول الكريم مخالفین احمدیت کے بارہ میں جماعت احمدیہ کو نصیحت (فرمودہ جولائی ۱۹۲۵ء) میری طبیعت کل سے کچھ ناساز ہے۔اس وجہ سے میں نے ہدایت کی تھی کہ بجائے میرے بعض اور دوست تقریریں کردیں اور میں صرف جلسہ میں اس غرض کے لئے شریک ہو جاؤں گا کہ ان ایام میں جو دوست باہر سے تشریف لائے ہیں اور جنہیں پہرہ وغیرہ کاموں کی وجہ سے ملاقات کا موقع نہیں ملا ان کو ملاقات کا موقع مل جائے۔اب بھی میرے سینہ میں درد ہے اس لئے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا۔چونکہ بالکل خاموش رہنے سے بھی پوری ملاقات نہیں ہوتی اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ چند منٹ میں کچھ بیان کروں جس میں خصوصیت کے ساتھ دوستوں کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلاؤں تاوہ خدا تعالی کے ان فضلوں اور برکتوں اور انعامات سے محروم نہ رہیں جو ان فرائض کی ادائیگی پر خدا تعالی کی طرف سے مقرر کئے گئے ہیں اور جو خدا تعالی کی پاک جماعتوں کے لئے ہی مقرر کئے گئے ہیں۔راستی کی مخالفت میرے نزدیک پانی کی مخالفت کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتی۔اگر انسان اپنے نفس میں پاکیزگی اور طہارت، اخلاص اور محبت پیدا کرلے اگر صداقت اور ریاست کے حامل پوری پوری اس بات کی طرف توجہ کریں کہ خدا تعالی سے ان کو کامل پیار اور مخلوق خدا سے کامل محبت ہو تو میرے نزدیک صداقت اور راستی ایک ایسا حربہ ہے جو ہزاروں پردوں کو چیر کر سینوں کے اندر داخل ہو جاتی ہے اور کوئی چیز اسے روک نہیں سکتی خواه کیسے ہی مضبوط قلعے ہوں اور کیسی ہی سخت دیواریں کیوں نہ ہوں۔صداقت اور راستی ایک ایسا