انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 618 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 618

۶۱۸ اخباروں میں چھپاہے۔میرے نزدیک اس سفرے بڑے بڑے فوائد کے علاوہ جن میں بعض کا ذکر مولوی شیر علی صاحب نے کیا ہے بعض چھوٹے فوائد بھی ہوئے ہیں۔جن میں سے ایک یہ ہے کہ میرے سفر پر جانے پر کئی نئے شاعر پیدا ہو گئے ہیں۔خصوصاً ہماری ہمشیرہ شاعرہ ہو گئی ہیں۔یہ بھی علمی ترقی ہے۔دوسرے یہ بھی علمی ترقی کی علامت ہے کہ الفضل کا خاص نمبر شائع ہوا ہے۔پہلے ہمارے اخبارات کے جو خاص نمبر شائع ہوتے وہ تو ایسے خاص بلکہ اخص ہوتے کہ شاید ہی کوئی ان سے مزا حاصل کرتا ہو۔مگر الفضل کے اس پرچہ میں ا چھی اچھی نظمیں اور مضامین شائع ہوئے ہیں۔یہ بھی پہلے کی نسبت ترقی ہے۔میں نے اس سفر پر جاتے وقت کہا تھا کہ احباب نام لکھ دیں ان کے لئے دعا کی جائے گی چنانچہ دوستوں نے نام لکھ دیئے۔اس تحریک میں سب سے زیادہ حصہ بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کا ہے۔جو روز سب کے نام لکھ کر دے دیتے اور یوں بھی یاد دلاتے رہے۔میں نے نیت یہ کی تھی کہ ۴۰ دفعہ کم از کم اس سفر میں احباب کے لئے دعا کروں گا۔مگر خدا کے فضل سے پچاس بلکہ اس سے بھی زیادہ وفعہ دعا کرنے کا موقع ملا اور جنہوں نے نام نہیں لکھوائے تھے ان کو بھی چھوڑا نہیں بلکہ سب کے لئے دعا کرتا رہا ہوں۔اس سفر کے دو بڑے اہم سوال بھی حل ہو گئے اور ان کی وجہ سے سب سے بڑی خوشی حاصل ہوئی۔ایک تو یہ کہ کہا جاتا کہ مغرب میں مسیح موعود کا ذکر سِّم قاتل ہے۔مگر ہم پر اس سفر کی وجہ سے یہ کُھلا ہے کہ سوائے حضرت مسیح موعود کے ذکر کے مغرب کی مرضوں کا کوئی علاج ہی نہیں۔وہ لوگ پرانی چیزوں کو لاش کی طرح سمجھ کراسی طرح چیرتے پھاڑتے ہیں جس طرح مردہ کو چِیرا جاتا ہے۔کیونکہ وہ تازہ چیز کو دیکھتے اور اسی کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت سمجھتے ہیں۔جہاز کاہی واقعہ ہے۔ہمارا ہم سفر ایک بہت بڑا تاجر تھا جو میرے ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھا کرتا تھا۔میں نے اسے لیکچر مہوتسودیا - کہ پڑھو۔دوسرے دن کہنے لگا۔میں نے پڑھا ہے مگر میرا ایک سوال ہے اور وہ یہ کہ کیا آپ جیسا سنجیدہ اور روشن دماغ انسان بھی یہ خیال کر سکتا ہے کہ الہام ہو سکتاہے میں نے کہا کہ میرا سنجیدہ اور روشن دماغ ہو نا ہی مجھے مجبور کرتا ہے کہ میں تسلیم کروں کہ الہام ہوتا ہے۔کہنے لگا کس طرح؟ میں نے کیا۔دیکھو اگر سورج نکلا ہوا ہو اور ایک شخص دکھاوے تویہی کہیں گے کہ نکلا ہوا ہے۔اسی طرح اگر حضرت مرزا صاحب یہی کہتے کہ الہام ہوتا ہے اور ہمیں