انوارالعلوم (جلد 8) — Page 325
۳۲۵ نے اس دنیا میں مناسبت پیدا کر لی تھی پاتا رہتا ہے گو قبر کی حالت سے زیادہ۔اور پھر آخر میں جب اس کی نئی پیدائش بالکل مکمل ہو جاتی ہے تو اس کی آخری حالت اس دنیا کے جوان انسان کے مشابہ ہوتی ہے جس نے اپنے احساسات اور ادراکات کو کامل کر لیا اور اسے اس آخری اور دکھ یا سکھ کے کامل احساسات والی حالت کی طرف منتقل کر دیا جاتا ہے جسے جنت یا دوزخ کہتے ہیں۔پس زندگی کا زمانہ کبھی ختم نہیں جزاء و سزا میں کوئی وقفہ نہیں۔صرف نئی حالتوں کے ساتھ مطابق حاصل کرنے کے لئے روح کو دو ایسے زمانوں میں سے گزرنا پڑتا ہے جو آخری اور مکمل حالت سے ادنیٰ درجہ کے ہیں لیکن اس تک پہنچنے کے لئے ضروری ہیں۔انسانی روح برابر ترقیات کی طرف قدم مارتی چلی جاتی ہے اور ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف منتقل ہوتی چلی جاتی ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ فَأَلْقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوءٍ بَلَى إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ () فَادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ (النحل:29-30) الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلَامٌ عَلَيْكُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ (النحل:33) وہ لوگ جن کی فرشتے روح قبض کرتے ہیں درآنحالیکہ وہ لوگ اپنی جانوں پر ظلم کر رہے تھے وہ لوگ فرشتوں کو صلح کا پیغام دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تو کوئی برا کام نہیں کر رہے تھے۔وہ کہیں گے کہ ہاں ہاں تم برے کام کرتے تھے۔اللہ تعالیٰٰ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔جاؤ دوزخ کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ اور اس میں رہو۔پس تکبر کرنے والوں کا کیا ہی برا ٹھکانا ہے۔اور جن لوگوں کی فرشتے اس حالت میں روح قبض کریں گے کہ وہ پاک ہوں گے اور فرشتے ان کو کہیں گے تم پر سلامتی ہو۔جاؤ اپنے اعمال کے سبب سے جنت میں داخل ہو جاؤ۔رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں انما القبر روضۃ من ریاض الجنۃ او حفرۃ من حفر النار ایک قبر جنت کا باغیچہ ہوتی ہے اور ایک قبر دوزخ کا گڑھا ہوتی ہے۔پس معلوم ہوا کہ انسانی روح برابر زندگی کی حالت میں رہتی ہے اور اس سڑک پر مرنے کے ساتھ ہی چل پڑتی ہے جو اس نے اپنے اعمال سے اپنے لئے تیار کی تھی۔مذکورہ بالا حدیث میں جو قبر کا لفظ آیا ہے اس سے یہ دھوکا نہیں کھانا چاہئے کہ اس سے وہ مٹی کی قبر مراد ہے جس میں جسم رکھا جاتا ہے نہیں بلکہ ا س سے مراد وہ مقام ہے جس میں ارواح رہتی ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ (عبس:22) ہر انسان کو خدا تعالیٰ مار کر