انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 113 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 113

۱۱۳ احمدیت یعنی حقیقی اسلام احمدیت یعنی حقیقی اسلام (تحریر فرموده ۲۴۔مئی تا ۶ جون ۱۹۲۴ء) أعوذ بالله من الشیطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ "الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ () الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ () مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ () إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ () اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ () صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة:2-7) اللھم یا رب الھمنا ما یکون فیہ رضاک وارزقنا تقوٰک و صفِّ خواطرنا و نق افکارنا و جرّءنا علی مقابلۃ الشر و دواعیہ و شجعنا علٰی مخالفۃ الخناس و مساعیہ۔اما بعد ہم اللہ تعالیٰ کا بے حد و انتہاء شکر کرتے ہیں جس نے ہمیں ان طاقتوں کے ساتھ پیدا کیا جو ہمیں اعلیٰ سے اعلیٰ مقامات ترقی تک پہنچا سکتی ہیں پھر ہمیں علم و عرفان کے پَر دئیے جن کی مدد سے ہم آسمان روحانی تک اُڑ کر پہنچ سکتے ہیں۔جس نے ہماری کمزوریوں او رکوتاہیوں کو دیکھ کر روحانی علاج کے اسرار ہمارے لئے کھولے اور اپنے پاس سے علم روحانی کے طبیب ہمارے علاج کے لئے بھیجے جنہوں نے بیماریوں کا علاج کیا اور ہماری طاقت او ر قوت کے بڑھانے کی تدابیر اختیار کیں۔اور ہم خدا تعالیٰ کا شکر کرتے ہیں جس نے ہمارے دلوں میں اپنی محبت رکھی اور اپنی ملاقات کی تڑپ پیدا کی پھر اس محبت سے ہماری طرف کھینچا گیا اور اپنی ملاقات سے اس نے ہمیں مسرور کیا۔جس نے اپنے عشق کا جام ہمیں پلایا اور اپنے وصل کے پیالہ سے ہمیں سیراب کیا جس سے اس تاریکی کے زمانہ میں جبکہ روحانیت کے متلاشی اندھوں کی طرح مارے مارے پھرتے