انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 109 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 109

۱۰۹ ہم ہرگز صلح اور امن کا منہ نہیں دیکھ سکتے۔آپ لوگ جن کو خداتعالی نے اپنے اپنے علاقہ میں رسوخ اور عزت دی ہے خدا تعالی کے حضور میں دوسروں سے زیادہ جواب دہ ہیں پس چاہئے کہ بِلا تعصّب ان امور پر غور فرما دیں جو میں نے پیش کئے ہیں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی آپ خداتعالی کے حضور میں بھی مبارک گنے جائیں گئے اورآئندہ نسلوں میں بھی آپ کا نام عزت سے قائم رکھا جائے گا۔میں اس تحریر کے ذریعہ سے اپنا فرض ادا کر چکا ہوں اور اب آپ سے جدا ہوتا ہوں۔وأخر د عؤنا أن الحمد لله رب العلمين * اسلامی اصول کی فلاسفی۔ص روحانی خزائن جلد۱۰صفحہ ۳۱۵ مفهوما) / آریہ دھرم صفحہ ۱۰۳۔روحانی خزائن جلده۱۰ ۱۰۳( مفھوما)