انوارالعلوم (جلد 8) — Page 65
۶۵ رہی تھی رسول کریم ﷺنے صحابہ کو فرمایا تم نے اس کی حالت دیکھی جب اس کو بچہ مل گیا تو آرام سے بیٹھ گئی خدا اس سے بھی زیادہ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے جتنی کہ ماں اپنے بچہ سے کرتی ہے۔۲۰؎ اس طرح آپ نے سب بندوں کو خدا کا بچہ بلکہ اس سے بڑھ کر قرار دیا ہے۔پھر وَلَدُ‘ کے معنی لغت میں مقرب کے لکھے ہیں یہی کرلو۔حضرت مرزا صاحب اور مریمیّت کا درجہ پھر کہتے ہیں مرزا صاحب نے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا۔کیونکہ کہتے ہیں پہلے میں مریم تھا پھر عیسیٰ بن گیا۔مگر یہ اعتراض ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے قرآن کریم میں خدا تعالی نے بتایا ہے بعض مؤمن مریم کی طرح ہیں اور بعض فرعون کی بیوی کی طرح اس لئے سب مومنوں کو حمل بھی ہونا چاہئے۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو ایک وقت مریم کی طرح کیا گیا اور بعد میں عیسیٰ تو حمل کہاں سے نکل آیا۔اگر حضرت عیسیٰ کا درجہ مریم سے بڑا ہے اور قرآن کریم کہتا ہے کہ مومن پر ایک درجہ مریمیّت کا آتا ہے تو میں پوچھتا ہوں اس عیسیٰ پر جو مریم کے پیٹ سے پیدا ہو اسے درجہ آیا تھایا نہیں۔اگر آیا تھا تو وہ جس طرح مریم عیسیٰ بن گیا تھا اسی طرح حضرت مسیح موعود بھی بن گئے۔اگر نہیں آیا تھا تو پھر وہ عیسیٰ نہیں بن سکتے کیونکہ قرآن کہتا ہے مؤمن پر پہلے مریمیت کا درجہ آتا ہے۔حضرت عیسیٰ کی ماں مریم کو جانے دو کہ یہ جسمانی رشتہ ہے روحانی لحاظ سے خدا تعالی فرماتا ہے مومن مریم کے درجہ پر آتا ہے اور مریم کی صفت یہ بتائی کہ احصنت فرجها۔۲۳؎ وہ نبی نہیں ہو تامگر مقدس اور عیبوں سے پاک ہوتا ہے اگر حضرت عیسیٰ پر یہ زمانہ آیا اور ضرور آیا تو اس زمانہ میں مریم تھے اور پھر جس طرح اس سے بغیر حمل کے عیسٰی بن گئے اسی طرح حضرت مرزا صاحب بھی مریم کے درجہ سے عیسیٰ بن گئے اگر حضرت عیسیٰ پر مریمیّت کا زمانہ نہیں آیا تو نعوذبالله کہنا پڑے گا کہ وہ گندے اور ناپاک تھے پس یا تو یہ مانو کہ نبوت سے پہلے وہ نجس اور ناپاک زندگی بسر کرتے تھے یا یہ کہو کہ پاک زندگی بسر کرتے تھے مگر نبی نہ تھے۔اگر ان پر نجس میں مبتلاء ہونے کا زمانہ آیا تو یہ اور بھی خطرناک حملہ ہے اور اگر تقریس تھی مگر نبوت نہ تھی تو وہ بھی اسی زمانہ میں قرآن کریم کی اصطلاح میں مریم تھے پھر جس طرح وہ عیسیٰ ہے اسی طرح حضرت مرزا صاحب بھی بن گئے۔حضرت عیسیٰ کا باپ بننا پھر کہا گیا ہے مرزا صاحب نے حضرت عیسیٰ کا باپ ہونے کا دعوی ٰکیا ہے اور وہ اس طرح کہ کہتے ہیں مریم سے عیسی ٰبن گئے حالانکہ