انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 7 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 7

۷ ہے کہ گویا آپ نے یہاں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کراس کتاب کو لکھا ہے۔تحفہ ویلز کا اثر جرمنی میں مولوی مبارک علی صاحب کا برلن سے خط آیا ہے کہ میں نےایک یونیورسٹی کے پروفیسر کو یہ کتاب دی وہ اسے پڑھ کر اس قد رخوش ہوا کہ اس نے کہا افسوس میں بوڑھا ہو گیا ہوں اگر میں جوان ہوا تو اپنی ساری عمراس کتاب کی اشاعت میں لگا دیتا یہ پروفیسر کئی زبانوں کا ماہر ہے اور اس نے کئی زبانوں میں اس کا ترجمہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ عیسائی ممالک میں اس کے ذریعے تبلیغ کا راستہ کھل جائےگا۔مصر میں تبلیغی مشن اس سال بیرونی ممالک میں تبلیغ کے سلسلے میں ایک نیا مشن مصرمیں جاری کیا گیا ہے جہاں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک طالب علم کے ذریعہ جماعت پیدا کر دی ہے۔مصروہ سرزمین ہے جہاں خدا تعالی ٰکے کئی انبیاء ؑپیدا ہوئے اور وہاں رہے وہاں خدا تعالیٰ کا کلام لوگوں کو سنایا گیا اور بڑی بڑی برکات لوگوں پر ہوئیں۔کوئی عجب نہیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں یہ مقام عنایت کر دے اور وہ برکات جو مصر کے فتح ہونے سے تعلق رکھتی ہیں وہ ظاہر ہوں۔اس لئے میں دعا کی تحریک کرتا ہوں احباب دعا کریں کہ خدا تعالی ٰاس سرزمین میں ہمیں جلد کامیابی عطا کرے۔روسی علاقہ میں مبلّغ پھر روس میں ایک آدمی کو بھیجا گیا ہے۔میں نے تحریک کی تھی کہ کچھ ایسے لوگ ہوں جو ہم سے اخراجات لئے بغیر تبلیغ کے لئے نکل جائیں اور وہ شخص ہم سے بغیر ایک پیسہ خرچ لئے چلا گیا ہے۔میں اس کے لئے بھی دعا کے لئے کہوں گا اور کوئٹہ تک توریل پرگیا ہے اور اس سے آگے روس تک چار پانچ سو میل کا سفر پیدل کر کے پہنچا ہے۔حالانکہ اس علاقہ میں سردی اس شدت کی پڑتی ہے کہ ہاتھ پاؤں گر جاتے ہیں۔دوست اس کی کامیابی کے لئے بھی دعا کریں۔کامیابی آہستہ آہستہ ہوتی ہے ان باتوں کے بیان کرنے کے بعد میں دوستوں کو اس ترٖف توجہ دلاتا ہوں کہ فور ًاکوئی چیز نہیں مل جاتی بلکہ آہستہ آہستہ ملتی ہے مگر بہت لوگ ہیں جو اس بات کو نہیں سمجھتے اور ٹھوکر کھاتے ہیں۔بعض دفعہ ایک انسان کمزور ہوتا ہے مگر اس میں ترقی کی طاقت ہوتی ہے اور بعض دفعہ اس میں ترقی کی طاقت معلوم ہوتی ہے مگر اصل میں وہ کمزور ہوتا ہے۔مثلاً جب کسی پر بیماری کا حملہ ہوا ہو تو اس