انوارالعلوم (جلد 7) — Page 6
۶ کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کےاخلاص میں اور ترقی دے اور اور ایسے ہی آدمی دے۔اس کےساتھ ہی میں آپ لوگوں سے بھی چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کے لئے دعا کریں کہ خدا تعالی ٰان کو اورکام کرنے کی توفیق دے۔دیکھو گجرات با گوجرانوالہ کے علاقہ میں جو مبلغ گیا اس کا یہ فرض نہ تھاکہ تبلیغ کرتا بلکہ ہمارا بھی یہ فرض تھاکہ ہم بھی تبلیغ کے لئے جاتے اس لئے احسان فراموشی ہوگی اگر ہم ان مبلغوں کی قدر نہ کریں اور ان کے لئے دعا نہ کریں کہ خد تعالی ٰان کی تبلیغ کے اعلیٰ ثمرات پیدا کرے۔اللہ تعالیٰٰ ایسے لوگ ہمیں کثرت سے دے اور اعلی ٰسے اعلی ٰدرجہ کے مخلص او ربے نفس انسان اس مقصد کے لئے پیدا ہوں۔تحفہ شہزادہ ویلز اور اس کا اثر پچھلے سال میں نے وعدہ کیا تھا کہ شہزادہ ویلز کے آنے پران کی خدمت میں جماعت کی طرف سے تحفہ پیش کیا جائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ ٰکے فضل سے اس وعدہ کو پورا کرنے کی مجھے توفیق ملی اور ایک کتاب لکھ کر پیش کی گئی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کتاب میں ایسارنگ آگیا ہے کہ عیسائیوں میں تبلیغ کا ایک اعلیٰ طریق پیدا ہو گیا ہے اور باہر سے ایسے خط آرہے ہیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ عیسائیوں پر اس کا بڑا اثر ہو رہا ہے اور جہاں تک معلوم ہوا ہے پرنس آف ویلز پر بھی اس کا اثر ہوا ہے۔چنانچہ ایک غیراحمدی اخبار نے لکھا بھی ہے۔بے شک حکومت کا اثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم نہیں کہہ سکتے پرنس آف ویلز فوراً مسلمان ہو جائیں گے مگر صداقت اپنا اثر ضرور کرتی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اس کا اثر ضرور ہو گا خواہ جلد ہو بدیر۔اگر حضور شہزادہ ویلز پر اس کا اثر نہ ہوا تو ان کی اولاد اور ان کے ملک پر اس کا اثر ہو گا اور ضرور ہو گا کیونکہ مومن کا کوئی کام ضائع نہیں جاتا اور جس خلوص اور نیک نیتی سے میں نے یہ کتاب لکھی ہے اس سے مجھے امید ہے کہ ضرور اس کا نتیجہ پیدا ہو گا۔چنانچہ ولایت سے خط آئے ہیں کہ جن لوگوں کو یہ کتاب پڑھنے کے لئے دی گئی ان پر اس کا ایسا اثر ہوا کہ گویا بجلی گر پڑی اور انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت ہی اعلی ٰکتاب ہے اور ضرور لوگوں پر اثر کرے گی۔جن لوگوں نے یہ کہاوہ معمولی آدمی نہیں بلکہ بڑے بڑے لوگ ہیں اور بعض دوسرے ممالک کے مسلمانوں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ یہ اسلام کی بہت بڑی خدمت کی گئی ہے۔تحفہ شہزادہ ویلز کا اثر امریکہ میں مفتی محمد صادق صاحب امریکہ سے لکھتے ہیں کہ یہاں اس کتاب نے بہت ہی اثر کیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا