انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 142 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 142

۱۴۲ عورتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔تربیت اولاد (۲۱) اکیسواں علم تربیت اولاد کا ہے۔یہ علم بہت ضروری ہے اور عورتوں کے ساتھ اس کا خاص تعلق ہے کیونکہ اولاد کی تربیت اور تعلیم کا جس قدر تعلق ماں سے ہے مردوں سے اتنا نہیں ہوتا۔ابتدائی تعلیم و تربیت سب ماں ہی کی گود اور اثر میں ہوتی ہے۔اس علم میں ہے بتایا جاتا ہے کہ بچوں کے ساتھ کس حد تک کاسختی یا نرمی کرنی چاہئے ان کو غلطیوں یا بد عادتوں سے بچانے کے لئے کیا طریق اختیار کیا جائے۔ان میں اچھی عادتیں پیدا کرنے کے کیا طریق ہیں۔ان کے حوصلہ اور ہمت کو بلند کرنے کے لئے کیا طریق اختیار کیا جائے۔غرض ان کی جسمانی اور اخلاقی تربیت اور ترقی کے لئے تمام ضروری باتوں کا علم اس میں داخل ہے۔یہ علم بھی یورپ اور امریکہ میں مستقل علم کی حیثیت سے سکھایا جاتا ہے۔طبی علوم (۲۳) بائیسواں علم ،طبّ ہے یہ طب کا علم بہت وسیع ہو گیا ہے اس لئے کہ ہر شخص بیمار ہوتا ہے اور علاج کراتا ہے اور مختلف قسم کی بیماریاں ہوتی ہیں اس لئے بہت سے لوگ اس کی تحقیقات میں لگ گئے اور یہ علم وسیع ہوتا چلا گیا۔اس کی دو وسعتیں ہیں۔ایک تحقیقات امراض کے سلسلہ میں دوسری علاج الامراض کے رنگ میں پھر ان دونوں شاخوں کے اندر ایک اور سلسلہ وسیع ہوتا چلا گیا۔طبّ کی بھی کئی قسمیں ہیں ایک ان میں سے طبّ یونانی ہے۔یونان یو رپ ہی کا علاقہ ہے۔اس طبّ اصلیت یہ ہے کہ چیزوں کے اثرات دریافت کئے جاتے ہیں اور پھر ان کو اس قسم کی بیماریوں میں استعمال کرتے ہیں۔مثلاً ایک چیز بلغم نکالتی ہے۔جب بلغم کی تکلیف ہو تو وہ دیتے ہیں۔جیسے بنقشہ ایک قسم طب کی دید ک ہے۔ویدک اور یونانی میں فرق ہے۔ویدک ہندی طب ہے اور اس میں کشتہ جات پر زیادہ زور دیا جاتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اصل چیز کا چو ہردینا زیادہ مفید ہے۔تفصیلات میں اور بھی بہت فرق ہے مگر میں نے موٹی بات بتادی ہے۔پھر ایک قسم علاج بالماء ہے۔اس کو انگریزی میں بایڈ رو پیتھی کہتے ہیں۔اس میں تمام امراض کا علاج پانی کے ذریعہ کرتے ہیں۔کبھی پانی پلا کر کبھی غسل کے ذریعہ۔پھر غسل کی مختلف صورتیں ہیں۔کبھی صرف چھینٹے دیتے ہیں کبھی گرم یا ٹھنڈے پانی میں تو لئے بھگو کر رکھتے ہیں اور بدن کو صاف کرتے ہیں۔کبھی پورا غسل دیتے ہیں۔غرض تمام امراض کا علاج پانی سے کرتے ہیں۔