انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 70 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 70

ایک زنگ لگ جائیگا۔اگر فرض کرلیا جائے کہ یہ سلسلہ جھوٹا ہے تو اس لئے کہ آپ نےجلد بازی سے کام لیا اور پوری تحقیق کئے بغیر اس کو اختیار کرلیا اوراگر سچّا ہے تو اس لئے کہ سچے راستہ کو چھوڑ کر بھٹک گئے اور راستی سے دُور ہوگئے۔احمدیت میں داخل کرنے کی غرض ہمارا یہ طریق نہیں ہے کہ لوگوں کو یونہی سلسلہ میں داخل کرلیں۔بلکہ ہماری غرض لوگوں میں تقویٰ طہارت پیدا کرنا اور انہیں بُرائیوں اور فواحش سے بچا کر اسلام پر قائم کرنا ہے اس لئے ہم ہر ایک کو یہی کہتے ہیں کہ وہ پہلے تحقیقات کرے اور اچھی طرح سمجھ لے پھر احمدیت کو قبول کرے اس میں جلد بازی نہ کرے کیونکہ اگر وہ جلد بازی سے قبول کرتا ہے اورپھر ٹھوکر کھا کر سلسلہ سے علیحدہ ہوتا ہے تو ایک ایسا آدمی ہمارے ہاتھ سے جاتا رہا جس کے آنے کی پہلے تو توقع کی جاسکتی تھی لیکن اب اس کا آنا اگر محال نہیں تو پہلے کی نسبت بہت زیادہ مشکل ضرور ہوگیا۔اس کی مثال ایسی ہے کہ درخت پر جب کچّا پھل لگا ہو تو اُمید کی جاسکتی ہے کہ پکے گا اور پک کر ہاتھ میں آئے گا لیکن اگر کچّے کو ہی توڑ لیا جائے تو پھر وہ نہیں پک سکے گا۔ساری دنیا ہمارے لئے باغ ہے چونکہ ہم ساری دُنیا کو سمجھتے ہیں کہ ہمارے لئے باغ ہے اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ کوئی پھل کچّا توڑیں۔ہم چور کی طرح نہیں کہتے کہ چلو پکّا نہ سہی تو کچّا ہی سہی کیونکہ خدا نے دنیا کو ہمارے لئے ہی بنایا ہے اگر آج نہیں تو کل ،کل نہیں تو پرسوں۔یا سال ،دو سال یا دس بیس سال حتیّٰ کہ ہزار دوو ہزار سال تک آخر دنیا کو اسی سلسلہ میں داخل ہونا پڑے گا اور اسی کے قدموں میں گریگی جسے خدا تعالیٰ نے دُنیا کی اصلاح کے لئے کھڑا کیا ہے۔پس ہم نہیں چاہتے کہ کوئی کچا پھل توڑ لیں اس لئے ہر ایک اس شخص کو جو سلسلہ میں داخل ہونا چاہے کہتے ہیں کہ وہ خوب سمجھ سوچ لے۔ہاں جب اسے سمجھ آجائے تو پھر یہ بھی پسند نہیں کرتے کہ وہ ایک منٹ کی بھی دیر لگائے کیونکہ کیا معلوم کب جان نکل جائے۔یہ پہلی نصیحت ہے جو آپ کو کرنا چاہتا ہوں اس کے بعد مَیں خلاصۃً سلسلہ کی تعلیم سناتا ہوں آپ دیکھیں کہ آیا یہی باتیں آپ نے سمجھیں ہیں یا ان میں کچھ کمی ہے اور آپ کو مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔رسولِ کریم ؐا ٓخری نبی ہیں ہمارا دعویٰ ہے کہ رسول کریمﷺآخری نبی ہیں کیا بلحاظ اسکے کہ آپکی لائی ہوئی کتاب ( قر آ ن کریم) کے بعد کوئی