انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 517 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 517

ہے جو اس ملک میں اور دوسرے ملکوں میں ظاہر ہوگی اور پریشان کرے گی اور یہ کہ وہ خصوصیت سے یورپ اور دیگر مسیحی ممالک میں پڑے گی۔چنانچہ انفلوئنزا کا پچھلا حملہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ایک زبردست ثبوت تھا جس سے دو کروڑ کے قریب لوگ مرگئے اور یہ یورپ سے شروع ہوا اورپھر زیادہ تر یورپ یا دیگر مسیحی ممالک میں ہی پھیلا۔یا پھر ان ممالک میں کہ جو مسیحیوں کے ماتحت ہیں گو کہا جاتا ہے کہ یہ بیماری نئی نہیں مگر اس حملۂ وبا کی شکلیں کئی نئی تھیں جو پہلے نہیں دیکھی گئی تھیں۔اوراب تک کئی نئی صورتوں میں یہ ظاہر ہورہا ہے اور متواتر اس کی رَو یورپ سے ہی شروع ہوتی ہے اور اس وقت بھی جرمنی اور فرانس اور انگلستان میں تباہی پھیلا رہا ہے اور صرف لندن شہر میں اس رسالہ کی تصنیف سے پہلے ہفتہ میں دو سو کےقریب موت اس مرض سے ہوئی ہے اوربعض مقامات کے متعلق تازہ خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تیسرے حصہ سے زائد ڈاکٹر ہی بیمار ہیں اور ٹرام کاروں وغیرہ کے کام بھی بند ہو رہے ہیں اورپوپ بھی اس مرض میں مبتلاءہے اور اس کی حالت نازک ہے اور ابھی نہیں کہہ سکتے کہ یہ پیشگوئی کس حد تک اپنا ظہو ر دکھائے گی اور کب تک لوگ اس وبايء کے شکار ہوں گے؟ (بعد کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ پور بینی ڈکٹ مرگیا ہے) چھٹا معجزہ : تغیرات زمینی کے متعلق چھٹی مثال آپؑ کے معجزات میں سے ہم تغیرات زمینی کے متعلق پیش کرنی چاہتے ہیں۔حضرت مسیح ؑنےخبر دی تھی کہ ان کی آمد ثانی کے موقع پر خطرناک زلزلے بھی آویں گے اور اگر زلزلے نہ آتے تو آپ کے دعوے پر لوگوں کو شک ہوتا پس اللہ تعالیٰ نے آپ کی تائید کے لئے اور آپ کی صداقت کے اظہار کے لئے آپ کو قبل از وقت اطلاع دی کہ ’’زلزلہ کا دھکا ‘‘ اورایک عربی الہام اس کے ساتھ ہو ا جس کے یہ معنی ہیں کہ اس زلزلہ سے ایسی سخت تباہی آئے گی کہ دائمی رہائش کے مکان بھی اور وہ مکان بھی جو عارضی رہائش کے لئے بنائے جاتے ہیں تباہ ہوجائیں گے۔٭ یہ الہامات اسی وقت اخبارات سلسلہ احمدیہ میں شائع کردئیے گئے تھے ،چنانچہ ان کی اشاعت کے کچھ عرصہ بعد ۴؍اپریل ۱۹۰۵؁ء کا وہ خطرناک زلزلہ آیاجس سے بیس ہزار کے قریب آدمی مر گئے اور کئی شہر اور گائوں تباہ ہوگئے اور جیسا کہ الہام میں اشارہ تھا مستقل رہائش کے مکانوں کے علاوہ عارضی رہائش کے مقامات یعنی چھائونیاں بھی تباہ ہوئیں۔چنانچہ دھرم سالہ کی چھائونی کے مکانات بالکل برباد ہوگئے اور ڈلہوزی اور دوسری بعض اور جگہوں کی چھاؤنیوں کے *تذکرہ ص ۵۱۵،۶۵۵ ایڈیشن چہارم