انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 399 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 399

کے بدلے کیا ملا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کے عمل کو ضائع نہیں کرتا۔اس عالم کا ذرّہ ذرّہ خدا تعالیٰ کے حکم میں لگا ہوا ہےاور اس کے حکم کے ماتحت کام کررہا ہے اور ہر ایک ذرّہ اجر کا مستحق ہے۔اس لئے نہیں کہ وہ اس کا حق دار ہے بلکہ اس لئے کہ خدا نے اس کا حق مقرر کردیا ہے وہ حق دار تو نہیں مگر اسے حق مل رہا ہے۔دیکھو وہی ذرّہ جو ایک بکری میں ہو اس بکری کےذبح ہونے پر اگر وہ ذرّ ہ ایک بہت بڑےمصلح یا نفع رساں وجود کے جسم کا حصہ بن جائے تو کیایہ اس کا انعام نہیں اور کیا وہ اس ذریعہ سے ایک بلندمقام پر نہیں پہنچ گیا؟ ہر چیز کو بدلا ملے گا قانونِ قدرت ہمیں بتاتا ہے کہ ہر چیز کو اس کے عمل کے مطابق بدلہ مل رہا ہے سروائیول آف دی فٹسٹ یا بقائے انسب کا قانون صاف بتارہا ہے کہ ہر چیز اپنا بدلہ پارہی ہے خواہ گھانس کی پتی ہی کیوں نہ ہو۔ہاں بدلے اپنی اپنی حالت کے مطابق ہوتے ہیں۔انسانی حِس چونکہ سب دوسری چیزوں سے ترقی یافتہ ہے انسان کا بدلہ بھی دائمی اور ابدی ہے دوسری چیزوں کی حِسیں چونکہ بالکل محدود ہیں اس لئے ان کے بدلے بھی محدود ہیں گو بدلے ہیں ضرور۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا طٰۗىِٕرٍ يَّطِيْرُ بِجَنَاحَيْہِ اِلَّآ اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْ۔(الانعام:۳۹)زمین پر چلنے یا رینگنے والے جانور یا ہوا میں اُڑنے والے پر ندے سب کے سب تمہاری طرح کی امتیں ہیں جو تمہاری طرح ایک جنس۔ہم نے اپنے فیصلہ میں کسی قسم کی بھی کمی نہیں کی پھر یہ سب ایک دن اپنے ربّ کے حضور میں پیش کئے جائیں گے۔کِسی وضاحت سے اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ انسان کے سوا دوسرے حیوان بھی اپنے فرائض کی ادائیگی بر بدلے پائیں گے۔ہاں وہ بدلہ ان کی اپنی جنس کی طاقتوں کے مطابق ہوگا نہ انسان کی طرح کا۔پس یہ غلط ہے کہ انسان کو اپنے اعمال کا بدلہ ملے گا اور ان چیزوں کو نہیں ملے گا سب کو ملے گا۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ اگر ایک بکری نے دوسری بکری کا سینگ توڑا تو قیامت کے دن دوسری سے خدا تعالیٰ کہے گا کہ تو اس کا سینگ توڑ۔تو کوئی روح ایسی نہیں ہوسکتی۔جو جزاء نہ پائے۔ہاں جیسی جیسی روح ہوگی ویسی ویسی اس کو جزاء ملے گی۔ہمیں سب کی تفصیلوں میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔غرض کوئی ایسی شئے نہیں جو بدلہ نہ پائے گی۔لیکن انسان چونکہ کامل ہے اس لئے یہ ابدی نجات پائے گا اور دوسری چیزیں کامل نہیں اس لئے ان کو ابدی زندگی نہیں ملے گی۔دیکھو جو