انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 25 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 25

کہ اسلام بھی سچّا ہے،خدا تعالیٰ بھی وہی ہے،اس کے وعدے بھی سچّے ہیں، اس کی طاقت میں بھی کوئی کمی نہیں آئی،وہ اپنے وعدوں کو بھی نہیں بُھولا بلکہ مسلمانوں نے اسلام کو چھوڑ دیا اوران عقائد سے پھر گئے اور رسمی اسلام کے پرستار ہوگئے۔پس جب انہوں نے حقیقی اسلام کو چھوڑ دیا تو خدا نے بھی ان کو چھوڑ دیا ابھی چند سال گذرے ہیں کہ عوام میں مشہور تھا کہ قسطنطنیہ کے بادشاہ کے ساتھ یورپ کے بادشاہوں کے سفیر رکاب تھام کر چلتے ہیں لیکن آج قسطنطنیہ کی زندگی اورموت یورپ کے لوگوں کے قبضہ میں ہے۔مسلمانوں کی حالت بگڑ گئی۔جیل خانے ان سے بھر گئے۔فواحش کی ان میں گرم بازاری ہوگئی۔مسلمان اہل نہ رہے کہ خدا کےوعدے ان سے پورے کئے جائیں پس ان حالت کی وجہ سے مسلمان خدا کے اس وعدے کے اہل نہ رہے کہ ان کو بلند کیا جائے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ ان کے گھروں میں تسبیح و تحمید صبح و شام ہوگی اور ذکر اللہ سے ان کی زبانیں تر اور سینے پُر ہونگے۔مگر آج کتنے مسلمان ہیں جو نماز پڑھتے ہیں اور کتنے ہیں جو سمجھ کر پڑھتے ہیں اور کتنے ہیں جو اس مقصد سے واقف ہیں جو نماز میں پوشیدہ ہے۔وہ شرائط جو خدا تعالیٰ نے بتائی تھیں ان میں پائی نہیں جاتیںاوریہ خدا تعالیٰ کے کلام کی اور خدا کے اسلام کی اور خدا کی اور خدا کے رسول محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کر رہے ہیں اس لئے کس طرح خدا کے وعدوں کو پاسکتے ہیں۔مسلمان جب تک خدا کی خدا کے رسول کی اور اس کے کلام کی عزت نہیں کرینگے ان کو کوئی عزت نہیں دی جائیگی۔مسلمان آنحضرت ﷺکی ہتک کررہے ہیں ایک موٹا مسئلہ ہے اور اسی میں مسلمانوں کی حالت کا پتہ لگ جاتا ہے کہ وہ کیسے ہیں مسلمانوں نے یہ مان لیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو خاک کے نیچے مدفون ہیں اور حضرت مسیحؑکو ذرا تکلیف پیش آئی تو خدا نے ان کو آسمان پر چڑھا لیا۔اوران کے دشمنوں کو انہیں ہاتھ تک نہیں لگانے دیا۔مَیں کہتا ہوں اگر آسمان پر رکھے جانے کا کوئی اہل تھا تو وہ ہمارے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے لیکن یہ لوگ اس کو پسند نہیں کرتے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ مدفون زیر زمین ہیں اور مسیح کے لئے بڑے پُر جوش قلب سے کہتے ہیں کہ وہ آسمان پر ہیں۔جب انہوں نے عیسائیوں کے مقابلہ میں حضرت نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اس طرح ہتک کی تو خدا تعالیٰ نے بھی ان کو ذلیل کردیا اور فیصلہ کردیا کہ جس طرح یہ