انوارالعلوم (جلد 6) — Page 13
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَـــــــــــــــــــلٰے رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ موازنہ مذہب (سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی تقریر جو حضور نے ۹ ؍مارچ ۱۹۲۱ء کو مالیر کوٹلہ میں فرمائی ) تشہّد ،سورہ فاتحہ اور سورہ نُور کا رکوع پنجم تلاوت کرنے کے بعد فرمایا:- مذاہب میں اختلاف مختلف مذاہب جو دنیا میں پائے جاتے ہیں ان کے دعاوی میں بھی اور اعمال میں بھی بہت فرق نظر آتا ہے۔بڑے سے بڑا عقیدہ خدا کی ذات ہے لیکن اس عقیدے کے متعلق بھی اختلاف ہے۔کوئی ایک خدا مانتاہے کوئی دو کوئی تین۔کچھ ہیں جو کہتے ہیں کہ ۳۳ کروڑ خدا ہیں۔بعض ہر چیز کا جُدا جُدا خدا مانتے ہیں۔یہ اتنا اہم مسئلہ ہے کہ اس پر تمام مذاہب کی بنیاد ہے۔لیکن اس میں بھی تمام مذاہب کا اتفاق نہیں۔صفات ِ الٰہی میں اختلاف پھر صفاتِ الٰہی ہیں۔ان میں بھی اختلاف ہے کوئی کہتے ہیں کہ ہر چیز بے محنت ملتی ہے۔کوئی کہتے ہیں کہ عمل کے بغیر کچھ نہیں کوئی کہتے ہیں کہ گناہوں سے ہی یہ کارخانہ چل رہا ہے۔کوئی کہتے ہیں کہ کچھ کرو خدا کا تعلق ہی کچھ نہیں کوئی کہتے ہیں کہ خدا ہے مگر گناہ نہیں معاف کرسکتا۔ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ خدا کو جزئیات کا علم نہیں بڑی بڑی باتوں کا علم ہے۔بعض کہتے ہیں کہ وہ اپنے ارادے سے کام نہیں کرتا جس طرح