انوارالعلوم (جلد 6) — Page 166
اتنے تھوڑے ہیں کہ اَلشَّاذُ کَالْمَعْدُوْمِ کے مقولہ کے نیچے ہیں۔مولوی سیّد محمد احسن صاحب سے پہلے زمانہ کے لوگ میری بیعت میں شامل ہیں اب میں ان باتوں کا جواب دیتا ہوں۔جو مولوی محمد علی صاحب نے سیّد محمد احسن صاحب کے متعلق لکھی ہیں۔اورسب سے پہلے یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ مولوی محمد علی صاحب نے مولوی سیّد محمد احسن صاحب کی نسبت جو یہ لکھا ہے کہ وہ زندہ لوگوں میں سب سے پرانے احمدی ہیں یہ غلط ہے۔ان سے پہلے کےبیعت کرنےوالے لوگ اور زندہ لوگوں میں سب سے پرانے احمدی ہیں یہ غلط ہے۔ان سے پہلے کے بیعت کرنے والے لوگ اور اس وقت کے حضرت مسیح موعودؑ سےاخلاص رکھنے والے لوگ جبکہ ابھی سید صاحب نے آپ کا نام بھی نہ سُنا تھا اس وقت زندہ موجود ہیں اور میری بیعت میں شامل ہیں۔چنانچہ شیخ حامد علی صاحب وہ ہیں جنہوں نے تیسرے نمبر پر حضرت مسیح موعود ؑ کی بیعت کی تھی منشی اروڑا صاحب تحصیلدار کپورتھلہ ساتویں یا آٹھویں نمبر پر بیعت کرنے والے ہیںاور ہجرت کرکے کئی سال سے قادیان میں بیٹھے ہیں۔یہ صاحب حضرت مسیح موعودؑ کے خاص عاشقوں میں سے ہیں۔جیسا کہ خود حضرت اقدس ازالہ اوہام کے صفحہ ۴۳۲ ٭پر ان کے متعلق لکھتے ہیں کہ’’ ان کو اس عاجز سے ایک نسبت عشق ہے۔‘‘اورآپ ؑکو بھی ان سے خاص محبت تھی جس سے تمام قادیان آنے والے اچھی طرح واقف ہیں۔آپ جماعت کپورتھلہ میں سے ہیں۔جس کی نسبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:- ’’میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس دُنیا اور آخرت میں خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرے ساتھ ہوں گے‘‘۔(مکتوب حضرت اقدس بنام محمد خاں صاحب کپورتھلہ مورخہ۲۷؍ جنوری ۱۸۹۴ ءمنقول از بدر یکم اکتوبر ۱۹۰۸ء صفحہ ۶) اسی طرح میر عنایت علی شاہ صاحب لدھیانوی ہیں۔جنہوں نے نویں نمبر پر بیعت کی۔اسی طرح مولوی عبداللہ صاحب سنوری جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک بہت بڑے معجزہ کے محافظ ہیں اور جن کی نسبت حضرت مسیح موعودؑ نے یہ پیشگوئی فرمائی ہے:- ’’میں بخوبی اس بات پر مطمئن ہوں کہ خدا تعالیٰ نے آپ کے دل میں اخلاص اور محبت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور آپ کو فطرتی مناسبت ہے اور ایسی محبت ہے کہ زمانہ کے رنگ بدلانے سے دُور نہیں ہوسکتی۔‘‘(منقول از مکتوب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام بنام مولوی عبداللہ صاحب سنوری مؤرخہ ۶ ؍مارچ ۱۹۰۸ء یہ پورا خط اسی کتاب میں کسی دوسری جگہ درج کردیا گیا ہے) یہ بھی اللہ تعالیٰ کےفضل سے میرے مرید ین میں شامل ہیں۔پھر منشی ظفر احمد صاحب ہیں کہ یہ بھی *روحانی خزائن جلد ۳ ص ۵۳۲