انوارالعلوم (جلد 5) — Page 65
انوار العلوم جلده ۶۵ صداقت اسلام کیونکہ اگر ایک شخص کو خدا تعالیٰ سے ملنے کا تو شوق ہو لیکن خدا تعالیٰ کو اس سے محبت نہ ہو تو پھر کیا فائدہ بس وہ مذہب سچا نہیں ہو سکتا جو صرف بندہ کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کر دے۔بلکہ سچاند سب وہی ہو سکتا ہے جو اس بات کا بھی ثبوت پیش کرے کہ خدا تعالیٰ سبھی بندہ سے محبت کرتا ہے۔اس کے متعلق جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں کہ کیا کہتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالے کو بھی بندہ سے محبت پیدا ہو جاتی ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔قُلْ إِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲ ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تمہارے اندر خدا کی محبت ہے تو آؤ میری غلامی میں داخل ہو جاؤ۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تم خدا کے محبوب بن جاؤ گے۔یعنی خدا تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگ جائے گا اس سے ظاہر ہے کہ اسلام اسی پریس نہیں کرتا اور دیگر مذاہب کی طرح یہی نہیں کہتا کہ تمہارے دل میں خدا کی محبت پیدا ہو جائے گی بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگ جائے گا۔یہ اسلام اور دوسرے مذاہب میں بہت بڑا فرق ہے۔یہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ اپنے مذہب کو اعلیٰ ثابت کرنے کے لئے یہ غلط طریقی ہے کہ دوسرے مذاہب کے بزرگوں کو گالیاں دی جائیں اور ان مذاہب کی کسی خوبی کا اعتراف نہ کیا جائے۔اگر کسی کے پاس خوبی ہے تو اس کو پیش کرنا چاہئے دوسروں کو گالیاں دینے کا کیا فائدہ کسی کو گالیاں دینے اور مارنے کی ضرورت اسی وقت ہوا کرتی ہے کہ جب اور طریق سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ایک طاقتور اور زبر دست تو سزا دینے کے وقت بھی نرمی اور ڈھیل ہی دیا کرتا ہے۔دیکھو چوہے بلی کی کتنی ادنیٰ مثال ہے۔بلی ایک ذلیل سا جانور ہے مگر وہ بھی چوہے کو پکڑتے وقت اپنا وقار دکھاتی ہے۔پکڑ کر چھوڑ دیتی ہے پھر جب چوہا بھاگنے لگتا ہے تو پھر پکڑ لیتی ہے۔اسی طرح کئی بار پکڑتی اور چھوڑتی ہے۔تو طاقتور اور زبردست انسان چھچھورا نہیں ہوتا۔چھچھورا پن وہی انسان دکھاتا ہے جو اپنی کمزوری کو محسوس کرتا ہے۔تو یہ کسی کی صداقت اور خوبی کی دلیل نہیں ہے کہ دوسروں کو گالیاں دی جائیں۔بلکہ صداقت کی دلیل یہ ہے کہ اپنی خوبیاں پیش کی جائیں۔اگر واقع میں وہ خوبیاں ہوں گی تو ضرور قبول کی جائیں گی۔ڈنڈے اور زور سے تو کوئی خوبی نہیں منوائی جاتی۔خدا تعالی کا بندے سے محبت کرنا پس سارے مذا ہب تو یہ کہتے ہیں کہ ہم خدا سے انسان کا تعلق اور واسطہ پیدا کر دیتے ہیں لیکن اسلام میں یہ فضیلت ہے کہ اسلام کہتا ہے کہ میں وہی تعلیم نہیں دیتا جس سے خدا کی محبت تمہارے