انوارالعلوم (جلد 5) — Page vi
انوار العلوم جلد ۵ پس اے صاحب ثروت احباب ! بلند حوصلگی سے اٹھو اور ہمیشہ کے لئے ایک نیک یادگار چھوڑ جاؤ" حضور نے 4 جنوری کو پی ضمون تحریر فرمایا اور شائع کرنے سے قبل سے جنوری نشانہ کو اہل قادیان کو اپنے ایک خطاب کے ذریعہ لندن میں مسجد تعمیر کرنے کی ضرورت اور افادیت بیان کر کے اس کیلئے مالی قربانی میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی تحریک فرمائی۔اس موقع پر قادیان کے احباب نے مثالی قربانی کا مظاہرہ کیا۔حضور نے مضمون کے بقیہ حصہ میں جو اس کے بعد تحریر فرمایا اس امر کا بھی نہایت محبت بھرے انداز میں ذکر فرمایا اور بیکل مضمون ۲۲ جنوری نانہ کو روزنامہ الفضل میں شائع ہوا۔حضور نے قادیان کے مردوں، عورتوں، بچوں اور غریب طلباء کی مالی قربانی پر انتہائی خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے بعض ایمان افروز واقعات بھی بیان فرمائے۔مضمون کے آخر میں حضور نے دُعا کی کہ : اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اس کام کے پورا کرنے کی توفیق دے، آپ کی بہتوں کو بلند اور آپ کی نیتوں کو خالص کرے۔اور آپ کے کاموں میں برکت دے۔اور اسلام کی شان کو آپ لوگوں کے ہاتھ پر ظاہر کرہے " of of of قیام توحید کیلئے غیرت سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے انگلستان میں مسجد کی تعمیر کرنے سے متعلق کے جنوری نشانہ کو قادیان میں بعد نماز عصر یہ تقریر فرمائی جو ۲۶ جنوری شاہ کو الفضل میں شائع ہوئی۔نے حضور نے اپنی تقریر کے ابتداء میں انسانی پیدائش میں فطرت کی طرف سے جو بعض باتیں ودیعت کی گئی ہیں ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کی پیدائش میں خدا تعالیٰ نے بعض باتیں ایسی رکھی ہیں کہ گو ان کو رسم و رواج اور عادات کئی کئی طرز پر ڈھال دیتے ہیں مگر ان کی اصلیت نہیں بدل سکتی " انہیں فطرتی جذبات میں سے ایک جذبہ غیرت ہے اور اس کے اظہار کے لئے بھی الگ الگ مقام ہوتے ہیں بعض لوگ اپنی عزت و ناموس کیلئے غیرت رکھتے ہیں، بعض لوگ اپنے ملک کے لئے غیرت رکھتے ہیں اور بعض لوگ اپنے مال و تجارت کے لئے غیرت کا جذبہ رکھتے ہیں۔مگر ایک مذہبی آدمی کیلئے مذہب