انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 577 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 577

انوار العلوم جلد ۵ 444 دونوں مددگاروں سے اکٹھا کام لینا چاہئے ہدایات ترین غرض خدا تعالیٰ نے مبلغ کو یہ مدد گار اور ہتھیار دیتے ہیں۔(1) دلائل عقلی پیش کرنا۔(۲) جذبات کو صحیح اور درست باتوں کے متعلق ابھارنا۔ان میں سے اگر کسی ایک کو چھوڑ دیا جائے اور اس سے کام نہ لیا جائے تو کامیابی نہیں ہو سکتی۔اگر صرف جذبات کو ابھار نا شروع کر دیا جائے اور دلائل دینے چھوڑ دیئے جائیں تو بہت نقصان ہوگا۔کیونکہ جب لوگ عقلی دلائل کو چھوڑ دیں گے تو پھر ایسی حالت ہو جائے گی کہ وہ ہمارے کام کے بھی نہ رہیں گے اور اگر خالی دلائل سے تمام لیا جائے تو ہمارے مبلغ صرف فلاسفر بن جائیں گے دین سے ان کا تعلق نہ رہے گا اور اس طرح بھی نقصان ہو گا۔ان باتوں کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے پس اعلی نتائج پیدا کرنے کے لئے ان دونوں ذریعوں سے کام لینا ضروری ہے مگر یہ بھی اسی وقت کام دے سکتے ہیں جبکہ انسان خود نمونہ کے طور پر بن جائے۔تم دلائل عقلی پیش کرو۔گر تمہاری اپنی حالت ایسی نہ ہو کہ دیکھنے والے سمجھیں کہ عقلاً تم جس بات پر قائم ہو اس سے تم کو فائدہ نہیں ہے تو ان پر کبھی ان دلائل کا خاص اثر نہ ہو گا کیونکہ اگر تم پر ان دلائل نے کوئی اثر نہیں کیا تو خوب یاد رکھو کہ تمہاری کوئی دلیل دوسروں پر بھی کوئی اثر نہ کرے گی۔تم جو دلائل دو پہلے اپنے آپ کو ان کا نمونہ بناؤ۔اپنے اوپر ان کا اثر دکھاؤ اور پھر دوسروں سے ان دلائل کے تسلیم کرنے کی توقع رکھو۔اسی طرح جذبات کا حال ہے جذبات کو ابھارنے والی وہی تقریر اثر کرے گی کہ جس وقت انسان تقریر کر رہا ہو اس کے اپنے دل میں بھی ایسے ہی جذبات پیدا ہو رہے ہوں کیونکہ دوسروں کے جذبات اس وقت تک نہیں ابھر سکتے جب تک ظاہری الفاظ کے ساتھ اندرونی جذبات بھی نہ ہوں۔اس کے لئے اپنے دل میں بھی ان جذبات کا پیدا کرنا ضروری ہے۔ورنہ ایسی تقریر کا کوئی اثر نہ ہو گا۔اسی طرح عقلی دلائل اس وقت تک اثر نہ کریں گے جب تک ان کے ماتحت انسان خود اپنے اندر تبدیلی نہ پیدا کریگا۔اگر انسان خود تو ان دلائل کے ماتحت تبدیلی پیدانہ کرے اور دوسروں کو کئے تو وہ ہر گز اس کی باتوں کی طرف توجہ نہ کریں گے۔اور اس کی مثال ایسی ہی ہو گئی جیسا کہ کہتے ہیں کہ کسی لومڑ کی دُم کٹ گئی تھی۔اس نے اپنی شرمندگی مٹانے کے لئے تجویز کی کہ سب کی دمیں کھانی چاہئیں اس نے دوسرے لومڑوں کو بتایا کہ دم کی وجہ