انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 554 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 554

۵۰۴ ملائكة الله کی پہلی حالت کی وجہ سے رکھا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر اس نے شیطنت کو چھوڑ دیا تھا تو یہ عظیم الشان اثر تو اس کے اندر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہوا۔چنانچہ آپ خود فرماتے ہیں کہ سلطنى - اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر تسلط دے دیا۔پس اس کا اسلام تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے تھا۔پھر اس کو یہ درجہ کہاں سے ملا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ ولیم کے دل میں نیک تحریکیں کرنے لگا۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں وہ مجھے ایک تحریکیں کرتا ہے۔پس یہ معنے اس کے بالبداہت غلط ہیں۔اور اس کے اور ہی معنے ہیں جو یہ ہیں کہ وہ عام اثرات شیطان کے جو ہر ایک انسان پر پڑ رہے ہیں اور جن سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا ان کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب شیطان کا کوئی ایسا اثر مجھ پر آکر پڑتا ہے تو وہ نیکی ہو جاتی ہے۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے گندہ پانی جب فلٹر میں سے گزرتا ہے تو صاف ہو جاتا ہے اسی طرح رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم پر آکر جو بُرا اثر پڑتا وہ آپ کے ذریعہ نیک ہو جاتا۔یا اس کی مثال گنے پیلنے والے بیلنے کی ہے کہ جب اس میں گنا رکھا جاتا ہے۔تو رس ایک طرف نکل آتی ہے اور چھلکا دوسری طرف گر پڑتا ہے۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب کوئی ایسی بات پڑتی جو پاک نہ ہوتی اس کی ناپاکی علیحدہ ہو جاتی اور باقی پاک رہ جاتی اور اسی کا نام آپ نے یہ رکھا ہے کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے۔غرض شیطانی تحریکوں کو بھی نیک استعمال کیا جا سکتا ہے۔اب میں آخری بات بتاتا ہوں اور وہ یہ کہ فرشتہ کی تحریک کو بڑھا یا کس طرح جا سکتا ہے اس کے لئے دیکھنا چاہئے کہ قانونِ قدرت میں ہر ایک چیز کے بڑھانے کا اصل قاعدہ کیا ہے ؟ ادنی تدبیر سے معلوم ہو گا کہ وہ قاعدہ یہی ہے کہ اسے عمدگی سے استعمال کیا جائے۔دیکھو جو لوگ ابتداء میں ذرا ذرا سنکھیا کھانا شروع کرتے ہیں۔آخر تو لہ تولہ کھا کر مہضم کرلیتے ہیں۔کوئی دوسرا اگر تھوڑا بھی سنکھیا کھالے تو اس کی جان نکل جائے۔مگر وہ چونکہ بڑھاتے بڑھاتے اپنی عادت بنالیتے ہیں اس لئے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوتا۔اسی طرح جسم کی طاقت ہے۔جو لوگ ہا تھوں سے زور کا کام کرتے ہیں ان کے ہاتھ موٹے اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔جو لوگ زیادہ کھانے کی عادت ڈالتے ہیں وہ چار چار پانچ پانچ آدمیوں کی خوراک اکیلے کھا جاتے ہیں۔تو جتنا کسی چیز کا زیادہ استعمال کیا جائے تنی ہی وہ زیادہ بڑھتی ہے۔یہی حال فرشتے کی تحریک کا ہوتا ہے۔جتنی اس کی تحریک انسان زیادہ قبول کرتا جائے اور اس کو استعمال میں لائے اتنی ہی زیادہ فرشتے کی تحریک زیادہ جذب کی جاسکتی ہے۔یہاں ند