انوارالعلوم (جلد 5) — Page 458
انوارالعلوم جلد ۵ ۴۵۸ اصلاح نفس کہ تم سب سے بہتر امت ہو جو لوگوں کے فائدہ کے لئے پیدا کئے گئے ہو اس لئے تمہارا فرض ہے کہ تم لوگوں کو نیکی سکھاؤ اور بُرائی سے روکو۔پس جب خدا تعالیٰ نے ہر مومن کا یہ فرض قرار دیا ہے اور وہ پیدا ہی اسی غرض کے لئے کیا گیا ہے تو کس قدر افسوس کی بات ہے۔اگر اس فرض کو ادا کرنے کی کوشش نہ کی جائے اور پھر کیا فائدہ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے کا ؟ اگر آپ جس غرض کے لئے آئے تھے ہیں کو پورا کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے دنیا میں آئے تھے کہ لوگوں سے اسلام منوائیں۔اب اگر کوئی دوسروں کو اسلام نہیں منواتا تو اس کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مانا کیا ہوا ؟ کچھ بھی نہیں۔پھر اس کے بغیر مسلمان قوم زندہ ہی نہیں رہ سکتی کیونکہ تبلیغ کرنے کے معنی آگ بجھانے کے ہیں۔اور کیا تم بتا سکتے ہو کہ اگر کسی کے ہمسائے میں آگ لگی ہو اور وہ اس کو نہ بجھائے تو اس آگ کی لپیٹ سے وہ بیچ سکتا ہے ؟ ہرگز نہیں۔پس اگر تمہارا ہمسایہ یہودی یا عیسائی یا آریہ یا غیر احمدی ہے یا تمہارا بچہ یا بھائی یا اور دوسرے رشتہ دار احمدی نہیں ہیں تو وہ ضرور تمہیں بھی خراب کریں گے اور ان کے کفر کا اثر تمہارے تک بھی پہنچے گا۔پس کفر ایک آگ ہے اور مؤمن کا فرض ہے کہ اپنے گھر تک پہنچنے سے قبل ہی اسے بجھانے کی کوشش کرے اور ی نہ سمجھے کہ اگر اس کے ہمسائے میں کفر کی آگ جل رہی ہے تو جلتی رہے اس سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔تم خاص طور سے لوگوں میں تبلیغ کرنے کی کوشش کرو اور لوگوں کو سلسلہ کی طرف توجہ دلاؤ۔اگر ہندو اور عیسائی ہیں تو ان کو اسلام کی طرف لاؤ اور اگر غیر احمدی ہیں تو ان کو سلسلہ کی خصوصیات بتا کر سلسلہ میں لاؤ۔دیکھو تبلیغ کے متعلق نصیحتیں میں بہت دفعہ کر چکا ہوں اور اب بھی مختصر طور پر کہہ دیا ہے کیونکہ وقت بہت ہو گیا ہے۔ان کو خوب اچھی طرح یاد رکھو اور ان پر عمل کرو۔آج ہی میں نے آپ لوگوں کو بتایا ہے کہ اس سال تبلیغ نہ کرنے کی وجہ سے تمہارے ذمہ قرضہ ہو گیا ہے اس کی ادائیگی کی فکر کرو۔اور یہ تمہارے ذمہ قرضہ نہیں بلکہ جرمانہ ہے کیونکہ تم نے سستی سے کام لیا ہے اس کو بہت جلدی ادا کرنا چاہئے۔اب کے میں نے تجویز کی ہے کہ جس طرح ضلع دارد تمیں تقسیم کی جاتی ہیں۔اسی طرح ضلعوں میں یہ بھی تقسیم کی جائے کہ اتنے اتنے احمدی بنانے کی کوشش کرو۔اور میں طرح سالانہ جلسہ پر ناظر بیت المال تمہیں بتاتا ہے کہ فلاں جماعت نے اتنا چندہ دیا اور فلاں نے اتنا۔اسی طرح