انوارالعلوم (جلد 5) — Page ii
له الله الرحمن الرحيم پیش لفظ جماعت ایک عرصہ سے حضرت مصلح موعود کی روح پرور تقاریر و تحریرات کی منتظر تھی اللہ تعالی کا فضل و احسان ہے کہ ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن " انوار العلوم" کی پانچویں جلد جو نہ ۱۹۲۱ تک کی اٹھارہ کتب (تقاریر - تصنیفات پر مشتمل ہے۔احباب کی خدمت میں پیش سے کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔الحمد لله على ذلك - یہ کتب آج سے تقریباً ستر سال قبل تحریر کی گئی تھیں تاہم کوئی ایک کتاب بھی ایسی نہیں ہے جس کے تعلق یہ کہا جاسکتا ہو کہ اس میں بیان فرمودہ علم و حقائق کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی۔حضرت مصلح موعود کی بعض کتب سیاسی مسائل سے بھی تعلق رکھتی ہیں ایسی کتب کے متعلق یہ خیال ہو سکتا ہے کہ ان میں تو اس زمانہ کے مسائل اور ان کا حل بیان کیا گیا ہو گا اور ہمارے زمانہ میں اس کی چنداں ضرورت نہیں رہی ہوگی مگر یہاں بھی یہ ایمان افروز حقیقت سامنے آتی ہے کہ حضور نے قرآن کے اہنما اصولوں کی روشنی میں جو سیاسی امور بیان فرمائے تھے لمبا وقت گزرنے کے با وجود ان کی افادیت اور ضرورت میں کوئی کمی نہیں آئی۔اس زمانہ میں ہمارے سیاسی لیڈر ہندو قیادت کے زیر اثر عدم اطاعت عدم تعاون اور تخریب و دہشت انگیزی کو حصول آزادی کے لئے ضروری قرار دیتے تھے۔حضور نے ایک دُور اندیشی مدیر کی طرح زمانے کی روکے بالکل خلاف مصلحانہ راہنمائی کرتے ہوئے فرمایا : اس خطرناک رو کو روکنے میں پوری سعی کریں جو اسلام کے بدنام کرنے کا باعث ہو رہی ہے اور مسلمانوں کی رہی سہی طاقت کے مٹانے کا ذریعہ بن رہی ہے یہ وقت غفلت کا نہیں ہے اسلام پہلے ہی بہت صدمہ خوردہ ہے اور اس کی پاک اور پر امن تعلیم پر پہلے ہی نہایت میلے پچھلے غلاف ڈالے جاچکے ہیں۔۔۔۔۔نہیں اُٹھو اور بلا کسی ملامت کے خوف اور لوگوں کے طعنون کے ڈر کے اس کی مدد کے لئے کھڑے