انوارالعلوم (جلد 5) — Page 253
انوار العلوم جلد ۵ ۲۵۳ ترک موالات اور احکام اسلام کرنی چاہئے لیکن جب حالات مناسب نہ ہوں یا مسلمان طاقت نہ رکھتے ہوں تو ان امور کے پورا کرنے کے لئے جہاد اور قتال فرض نہیں ہوتا ورنہ حضرت ابو بکرہ جو پہلے خلیفہ تھے اور اپنے تقوی اور غیرت اسلامی میں سب صحابہ سے بڑھے ہوئے تھے ان پر سخت الزام آتا ہے۔حضرت عمر کے بعد بھی اسلامی حکومت کے پھر جب ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ حضرت عمرض کے بعد بھی اسلامی حکومتوں کی آنکھوں کے سامنے یہو د جزیرہ عرب میں رہتے تھے سامنے حجاز سے باہر سیمی اور سیودی عرب کے علاقوں میں بستے رہے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ امت اسلامیہ نے کبھی بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے وہ معنی نہیں لئے جو اب لئے جاتے ہیں۔حجاز سے باہر عرب میں مسیحی قبائل تیری صدی ہجری تک بستے رہنے ہیں اور سینکڑوں سال سے یمین کے شہروں میں سہودیوں کی ایک معقول تعداد بس رہی ہے اور صنعاء کی بیس ہزار کی آبادی میں سے قریباً دو ہزار یہودی ہے اگر عراق عرب کا حصہ ہے تو ترکی حکومت کے زمانہ میں بھی بغداد بجائے ایک اسلامی شہر کہلانے کے سیو دی شہر کہلانے کا مستحق تھا۔کیونکہ وہاں کے سب بڑے بڑے مکان اور بڑی بڑی تجارتی کو ٹھیاں سیہودیوں ہی کے قبضہ میں تھیں۔غیر مسلم اقتدار عرب پر یہ تو عرب کی غیر مسلم آبادی کا حال ہے اب رہا غیر مسلم اقتدار کا سوال۔سو اس کا جواب بھی سلطان المعظم کے عمل سے ثابت ہے عدن پر انگریزوں کا قبضہ ایک عرصہ سے چلا آتا ہے۔ہ سے شاہ تک ایک کمیٹی ترکوں اور انگریزوں کی بیٹھی تھی جس نے یہ فیصلہ کیا کہ شیخ سعید کے پاس دریا نے بانا کے ساتھ ساتھ قبہ نامی قصبہ کے جنوب مشرق کی طرف سے ایک حد صحرائے اعظم کی طرف کھینچی جاوے اور جنوبی علاقہ کو انگریزی اقتدار میں دیا جائے۔یہ علاقہ تو بلا شبہ عرب کا حصہ ہے مگر خود سلطان المعظم نے یہ علاقہ انگریزوں کے سپرد کر دیا۔پس وہ لوگ جو ان کو خلیفہ تسلیم کرتے ہیں وہ کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ عرب کے کسی حصہ پر کسی غیر مذہبی حکومت کا قبضہ ہونے پر جو جہاد نہ کرے وہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے کیا وہ اس طرح خود سلطان المعظم اور ان کی حکومت پر اعتراض نہیں کرتے اور کیا یہ عجیب نہیں کہ جب عدن پر جو یقیناًا عرب کا حصہ ہے قبضہ کیا گیا تھا اور جب اس قبضہ کو سلطان المعظم کی حکومت نے تسلیم کر لیا تھا اس وقت تو اس پر اعتراض نہ کیا گیا۔اور اب عراق پر قبضہ کرنے پر رجس کے عرب کا حصہ ہونے میں شبہ ہے ) اعتراض کیا جاتا ہے۔اگر کہا جائے کہ اس وقت ترکی حکومت کمزور تھی یا