انوارالعلوم (جلد 5) — Page 156
انوار العلوم جلد ۵ 104 جا کر کہا کہ تومیری مراد پوری کرکتنی بڑی یا گلا نہ بات ہے۔خدا تعالیٰ جب زندہ ہے اور مانگنے والوں کو دیتا ہے تو جو کچھ مانگنا ہو اس سے مانگنا چاہئے۔جومٹی میں دفن ہوچکا ہو اس کے متعلق کیا معلوم ہے کہ نیک تھا یا کیسا تھا۔اگر وہ نیک تھا تو ان پر لعنتیں بھیجتا ہوگا جو اس سے مرادیں مانگتی ہیں۔اور اگر برا ہوگا تو خود جہنم میں پڑا ہوگا دوسروں کو کیا دے سکے گا۔ٹونے ٹوٹکے ترک کر دو اسی طرح عورتیں ٹونے ٹوٹکے کرتی ہیں۔اگر کوئی بیمار ہوتا ہے توکچی دھا گا باندھتی ہیں کہ صحت ہو جائے حالانکہ جس کو ایک چھوٹا بچہ بھی توڑ کر پھینک سکتا ہے وہ کیا کر سکتا ہے۔اسی طرح عورتوں میں اور کئی قسم کی بدعتیں اور برے خیالات پائے جاتے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور جن سے سوائے اس کے کہ ان کی جہالت اور نادانی ثابت ہو اور کچھ نہیں ہوتا۔پس خوب اچھی طرح یاد رکھو کہ ٹونے ٹوٹکے ، تعویز گنڈے منتر جنتر سب فریب اور دھوکے میں جو پیسے کمانے کے لئے کسی نے بنائے ہوئے ہیں۔یہ سب لغو اور جھوٹی باتیں ہیں ان کو ترک کرو۔ایسا کرنے والوں سے خدا تعالیٰ سخت ناراض ہوتا ہے۔کیا تم نہیں دیکھتیں کہ مسلمان دن بدن تباہ و برباد ہوتے جارہے ہیں۔تم عام طور پر اپنے گھروں میں اپنے رشتہ داروں میں دیکھو اورمسلمانوں کی حالت پر غور کرو تو تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ مسلمان ہندوؤں کے مقروض ہوتے ہیں۔اس کی وجہ کیا ہے؟ یہی کہ خدا تعالیٰ کی لعنت ان پر پڑی ہوئی ہے چونکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کو چھوڑ دیا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے بھی ان کو چھوڑ دیا ہے۔تم ان بیہودہ رسموں اور لغو چیزوں کو قطعاً چھوڑ دو اور اپنے گھروں سے نکال دور مسلمان اور مومن کے لئے صرف یہی جائز ہے کہ ایک خدا کی پرستش کرے اور اسی کے آگے سجدہ کرے۔جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے بھی سجدہ کرنے کی خدا تعالٰی نے اجازت نہیں دی تو اور کون ہے جس کو سجدہ کیا جاسکے۔پھر اس زمانہ کے صلح حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہوئے ہیں انکے آگے بھی سجدہ کرنے کی اجازت نہیں۔نہ ان کی قبر پر منتیں ماننے اور نذریں چڑھانے کی اجازت ہے پس تم میں قسم کی باتوں کو اپنے گھروں سے نکال دو اور اگر نکال دیا ہے تو دوسری عورتوں کو سمجھاؤ کہ وہ بھی اسی طرح کریں۔قرآن کریم کا ترجمہ پڑھو اور اس پر عمل کرو پھر یاد رکھو کہ قرآن کریم خدا تعالی کی کتاب اور اس کے منہ کی باتیں ہیں۔اس کا ادب کرو اور احترام کرو قرآن کریم کے بغیر کوئی دین نہیں اور اس دین کے بغیر کہیں ایمان نہیں اور ایمان کے بغیر نجات نہیں۔وہ شخص ہرگز نجات نہیں پا سکتا جو قرآن کریم پر عمل نہ کرے۔عام طور پر عورتیں خود پڑھی ہوئی نہیں ہیں مگر خود پڑھا ہوا ہونا ہی ضروری نہیں۔دیکھو اگر کسی رشتہ دار کا خط آئے تو پڑھے ہوئے