انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 104

انوار العلوم جلد ۵ ۱۰۴ تقریر سیالکوٹ کہ کوئی مذہب اپنے پیروؤں پر فخر نہیں کر سکتا تھا۔اس زمانہ میں دنیا کی درستی اور اصلاح کے لئے خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔رسول کریم کی عظمت جس طرح وہ زمانہ سب سے زیادہ تاریک سب سے زیادہ جہالت اور سب سے زیادہ خدا تعالیٰ سے دُوری کا زمانہ تھا۔اسی طرح اس زمانہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے سب انبیاء سے بڑا بنایا اور سب سے زیادہ چمکتا ہوا نور اور روشنی آپ کو دی کیونکہ جتنی بڑی مرض ہوتی ہے اتنا ہی بڑا اس کا علاج کیا جاتا ہے۔جتنی بھوک ہوتی ہے اسی کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے۔اور جتنا لمبا قد ہوتا ہے اسی کے مطابق لباس تیار کیا جاتا ہے۔ایک ہوشیار اور سمجھدار درزی طویل القامت انسان کے لئے ایک چھوٹے بچہ کے قد کے مطابق لباس تیار نہیں کرتا۔ایک قابل اور عقلمند ڈاکٹر کسی خطرناک بیماری کے لئے بے توجہی سے نسخہ نہیں لکھنا۔نہ اتنی مقدار میں دوائی تجویز کرتا ہے جس سے مریض کو کچھ فائدہ نہ ہو بلکہ کافی مقدار میں تجویز کرتا ہے۔رسول کریم کی عظمت کی وجہ س جکہ دنیا کے تما کے تمام مورخ اور سب سمجھدار لوگ خواہ پس وہ کسی مذہب اور کسی ملت سے تعلق رکھتے ہوں تسلیم کرتے ہیں اور اس زمانہ کی تاریخ بھی شہادت دیتی ہے کہ اس زمانہ میں سب سے زیادہ تاریکی اور حکمت پھیلی ہوئی تھی سب لوگ اپنے اپنے مذہب کو چھوڑ چکے تھے ان کے اخلاق و عادات بگڑ چکی تھیں تو ایسے خطرناک زمانہ میں ضروری تھا کہ دنیا کی اصلاح کے لئے وہی انسان آتا جو سب سے زیادہ نیکی اور تقوی ، پاکیزگی اور طہارت میں بڑھا ہوا ہوتا۔کیونکہ جب ایک معمولی درزی لیے قد کے لئے چھوٹا کپڑا نہیں سیتا ایک معمولی طبیب خطر ناک بیماری کا معمولی علاج تجویز نہیں کرتا تو وہ خدا جو علیم ہے اور ہر ایک بات کو جانتا ہے وہ کس طرح دنیا کی ایسی خطرناک حالت کو معمولی سمجھتا اور کسی معمولی انسان کو بھیج دیتا۔پس جبکہ یہ اقرار کر لیاگیا کہ اس زمانہ میں مرض حد سے بڑھا ہوا تھا تو یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس وقت اصلاح کے لئے جو رسول آیا وہ بھی سب سے بڑا تھا۔رسول کریم کا انکار کس قدر خطر ناک سے ر ر پر چربی یا نا پڑے گا جتنا وہ رسول بڑا تھا اتنا ہی اس کا انکار بھی بڑا اور خطرناک ہے۔کیونکہ کوئی نعمت جتنی بڑی ہوتی ہے اس کے پھینکنے اور قدر نہ کرنے والا اتنا ہی زیادہ الزام کے نیچے ہوتا ہے پس جبکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑی نعمت اور خدا تعالیٰ کی طرف سے سب سے