انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 610 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 610

نلوم جلد ۴ 41 تقدیر الی ہو سکتی ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدرت کا کوئی نمونہ دکھائے جس کو دیکھ کر یقین کیا جاسکے کہ خدا تعالیٰ واقع میں موجود ہے۔جب لوگ دیکھ لیں کہ ایک کام انسان کی طاقت سے بالا تھا اور وہ ایک شخص کے قبل از وقت خبر دینے کے بعد خارق عادت طور پر ہو گیا تو وہ سمجھ سکتے ہیں کہ خدا ہی ہے جس نے یہ کام کر دیا ہے۔اس موقع پر میں ایک بات بتانی چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ کہا جا سکتا ہے کہ حضرت صاحب نے تو یہ لکھا ہے کہ الہام سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا ہے۔مگر تم کہتے ہو کہ تقدیر سے۔اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ اصل میں دونوں باتیں صحیح ہیں اور وہ اس طرح کہ یہ بات کہ خدا ہے اسی الہام سے ثابت ہوتی ہے جس میں تقدیر کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ورنہ اگر خدا کی طرف سے خالی یہ الہام ہو کہ میں ہوں تو لوگ کہہ سکتے ہیں کہ یہ الہام مہم کا وہم ہے اس سے خدا کی ہستی ثابت نہیں ہوتی۔بہت دفعہ الہام بطور وہم کے بھی ہو جاتا ہے۔یہاں ایک دفعہ ایک شخص آیا وہ کہتا تھا کہ مجھے آوازیں آتی ہیں۔” تم مہدی ہو " مہمان خانہ میں ٹھہرا ہوا تھا اور وہیں مولوی غلام رسول صاحب را جیکی ٹھرے ہوئے تھے۔انہوں نے اس کو بلا کر سمجھایا کہ کیا اگر کوئی مولوی صاحب1 مولوی صاحب ! کر کے آواز دے تو سمجھ لو گے کہ تمہیں بلاتا ہے۔اس نے کہا نہیں۔انہوں نے پوچھا کیا اگر کوئی حکیم صاحب یا ڈاکٹر صاحب کہہ کر آواز دے تو تم کیا سمجھو گے؟ اس نے کہا یہی سمجھوں گا کہ کسی حکیم صاحب یا ڈاکٹر صاحب کو بلایا جا رہا ہے۔اور میں نے بھی یہ آواز سن لی ہے۔مولوی صاحب نے کہا۔جب ڈاکٹر صاحب اور حکیم صاحب کی آواز سن کر تم یہ نہیں سمجھتے کہ کوئی تمہیں مخاطب کر رہا ہے تو پھر جب مہدی اور مسیح کی آواز تم کو آتی ہے تو اپنے آپ کو مہدی اور مسیح کیونکر سمجھ لیتے ہو ؟ اسی طرح حضرت صاحب کے زمانہ میں ایک شخص آیا اور اگر کہنے لگا۔مجھے کبھی محمد کہا جاتا ہے، کبھی عیسی ، کبھی موسی ، کبھی ابراہیم اور میں کبھی عرش پر چلا جاتا ہوں۔حضرت صاحب جب تمہیں موسیٰ کہا جاتا ہے تو حضرت موسیٰ جیسا معجزہ بھی دیا جاتا ہے؟ اس نے کہا نہیں۔آپ نے فرمایا جب عیسی کہا جاتا ہے تو تمہیں عیسی والے نشان دیئے جاتے ہیں؟ کہا نہیں۔آپ نے فرمایا۔جب محمد کہا جاتا ہے تو محمد" کی طاقتیں بھی دی جاتی ہیں؟ کہا نہیں آپ نے فرمایا۔جب تم عرش پر جاتے ہو تو کیا جلالی نشانات بھی دیئے جاتے ہیں؟ کہا نہیں۔آپ نے