انوارالعلوم (جلد 4) — Page 16
انوار العلوم جلد 14 اطاعت او اب حضرت مسیح موعود تو فوت ہو گئے مگر جنہوں نے آپ کو مانا اور قبول کیا ان کا فرض ہے کہ گورنمنٹ کی فتح یابی کے لئے دعا کریں۔آج اس جنگ کے تین سال ختم ہوتے ہیں اور معلوم نہیں کہ کب تک رہے گی۔ہمارا کام تو ہر وقت ہی دعا کرنا ہے۔مگر آج چونکہ لڑائی کا نیا سال شروع ہوتا ہے اور جس طرح اسلام نے نئے سال کے شروع ہونے پر نماز رکھی ہے کہ اس میں دعائیں کریں کہ اچھا سال گزرے۔اسی طرح آج ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالٰی اس کی سال میں جو آج سے شروع ہو گا۔اس لڑائی کا کوئی اچھا فیصلہ کرے اور یہ جنگ جلد ختم ہو اور خدا تعالی کوئی ایسی صورت پیدا کر دے۔جس میں حکومت برطانیہ کا فائدہ ہو۔مگر کہتے ہیں۔جدھر دیکھتا ہوں ادھر تو ہی تو ہے اس لئے ہماری دعا میں یہ بات بھی شامل ہوگی کہ خدا تعالیٰ دین کی تبلیغ کے بھی سامان پیدا کر دے تاکہ ہم پہلے کی نسبت بہت زیادہ اشاعت اسلام کر سکیں۔(الفضل ۱۴- اگست ۱۹۱۷ء) ع