انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 300 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 300

ا العلوم جلد ۴ ۳۰۰ اسلام میں اختلافات کا آغاز درخواست کو قبول کر لیا اور ان لوگوں کی درخواست کے مطابق مصر کے والی عبد اللہ بن ابی سرح کو بدل دیا۔اور ان کی جگہ محمد بن ابی بکر کو والی مصر مقرر کر دیا۔اس پر یہ لوگ بظاہر خوش ہو کر واپس چلے گئے اور اہل مدینہ خوش ہو گئے کہ خدا تعالیٰ نے اسلام کو ایک فساد عظیم سے بچالیا۔مگر جو کچھ انہوں نے سمجھا وہ درست نہ تھا کیونکہ ان لوگوں کے ارادے او ر ہی تھے۔اور ان کا کوئی کام شرارت اور فساد سے خالی نہ تھا۔یاد رکھنا چاہئے کہ یہی وقت ہے جب سے روایات میں اختلاف روایات کی حقیقت نہایت اختلاف شروع ہو جاتا ہے۔اور جو واقعات میں نے بیان کئے ہیں ان کو مختلف راویوں نے مختلف پیرایوں میں بیان کیا ہے حتی کہ حق بالکل چھپ گیا ہے اور بہت سے لوگوں کو دھوکا لگ گیا ہے۔اور وہ اس تمام کارروائی میں یا صحابہ کو شریک سمجھنے لگے ہیں یا کم سے کم ان کو مفسدوں سے دلی ہمدردی رکھنے والا خیال کرتے ہیں۔مگر یہ بات درست نہیں۔اس زمانہ کی تاریخ کے متعلق بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔کیونکہ اس زمانہ کے بعد کوئی زمانہ ایسا نہیں آیا جو ایک یا دوسرے فریق سے ہمدردی رکھنے والوں سے خالی ہو۔اور یہ بات تاریخ کے لئے نہایت مضر ہوتی ہے۔کیونکہ جب سخت عداوت یا نا واجب محبت کا دخل ہو روایت کبھی بعینہ نہیں پہنچ سکتی۔اگر راوی جھوٹ سے کام نہ بھی لیں تب بھی ان کے خیالات کا رنگ ضرور چڑھ جاتا ہے۔اور پھر تاریخ کے راویوں کے حالات ایسے ثابت شدہ نہیں ہیں جیسے کہ احادیث کے رواۃ کے۔اور گو مورخین نے بہت احتیاط سے کام لیا ہے پھر بھی حدیث کی طرح اپنی روایت کو روزِ روشن کی طرح ثابت نہیں کر سکتے۔پس بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔لیکن صحیح حالات معلوم کرنا ناممکن بھی نہیں کیونکہ خدا تاریخ کی تصحیح کا زریں اصل تعالٰی نے ایسے راستے کھلے رکھے ہیں جن سے صحیح واقعات کو خوب عمدگی سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔اور ایسے راوی بھی موجود ہیں جو بالکل بے تعلق ہونے کی وجہ سے واقعات کو کما حقہ بیان کرتے ہیں۔اور تاریخ کی تصحیح کا یہ زریں اصل ہے کہ واقعات عالم ایک زنجیر کی طرح ہیں۔کسی منفرد واقع کی صحت معلوم کرنے کے لئے اسے زنجیر میں پرو کر دیکھنا چاہئے کہ وہ کڑی ٹھیک اپنی جگہ پر پروئی بھی جاتی ہے کہ نہیں۔غلط اور صحیح واقعات میں تمیز کرنے کے لئے یہ ایک نہایت ہی کا درآمد مددگار ہے۔