انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 157 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 157

العلوم جلد ۴ خوابوں کا آنا مادی اسباب کا نتیجہ ہے مثلاً :- ۱۵۷ (1) جن لوگوں کے معدے اور دل میں کوئی خرابی ہو گی انہیں اڑنے یا اوپر سے نیچے گرنے کی خواہیں آئیں گی۔اب اگر کسی کو اس قسم کی خواب آئے تو معدہ کے نقص کی وجہ سے آئے گی۔لیکن ایک معتبر اس سے یہ نتیجہ نکالے گا کہ اوپر سے نیچے گرنا کسی ابتلاء کے آنے کی علامت ہے۔حالانکہ ابتلاء کیا آتا ہے وہ تو معدہ کے نقص کی علامت ہے۔(۲) اسی طرح وہ کہتے ہیں اگر کسی کو بد ہضمی کی شکایت ہو تو وہ سونے کی حالت میں دیکھتا ہے کہ میرے سامنے آگ لگی ہوئی ہے اور میں پیچھے بھاگ نہیں سکتا۔یہ سن کر معتبر تو کہے گا کہ تم پر کوئی مصیبت آنے والی ہے کسی ابتلاء میں بچھنے والے ہو۔لیکن ایک ڈاکٹر ا سے بیماری سمجھے گا۔(۳) پھر وہ کہتے ہیں تجربہ کر کے دیکھ لو۔ایک سوئے ہوئے آدمی کے پاؤں کو ملا دو۔جب وہ اٹھے تو اس سے پوچھو کہ کیا تم نے کوئی خواب دیکھی ہے۔وہ کہے گا کہ میں نے دیکھا ہے پانی میں تیر رہا ہوں۔یہ بات اگر کسی مجتر کے سامنے پیش کی جائے گی تو وہ کہے گا کہ تمہیں کوئی بڑی کامیابی حاصل ہونے والی ہے۔حالانکہ یہ اس کے پاؤں کے سونے کا نتیجہ تھا۔(۴) اسی طرح اگر سونے کی حالت میں رضائی یا کسی اور چیز کا ایسا بوجھ سینہ پر پڑ جائے جس سے سانس رک جائے تو خواب میں یہ نظر آئے گا کہ کوئی بڑا بھاری بوجھ اٹھائے ہوئے جارہا ہوں۔(۵) یا اگر سردی کے موسم میں اوپر سے کپڑا اتر جائے تو سونے والا دیکھے گا کہ میں بالکل ننگا ہو گیا ہوں۔ان باتوں کا تجربہ کر کے دیکھ لو بالکل درست اور صحیح نکلیں گی۔چنانچہ یورپ میں خوابوں کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن بنا تھا۔اس نے مختلف حالتیں پیدا کر کے خواہیں دکھلائی تھیں۔(۲) پھر یہ تو تجربہ شدہ بات ہے کہ اگر سوتے ہوئے کان میں چیونٹی گھس جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا تو پیں چل رہی ہیں۔طبل بج رہے ہیں۔بڑا شور و شر ہو رہا ہے۔مگر جب آنکھ کھلتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ کان میں چیونٹی گھسی ہوئی تھی۔(۷) اگر پانی کا چھینٹا سوتے ہوئے انسان کے بدن پر گر جائے تو وہ دیکھتا ہے کہ بارش ہو رہی ہے۔