انوارالعلوم (جلد 4) — Page 141
انوار العلوم جلدم ا موم | علم حاصل کرو جماعت تیار کی ہے اس لئے جو شخص اس میں اپنا نام داخل کرائے گا اس پر شیطان ضرور حملہ آور ہوگا کیونکہ ہر ایک اپنے دشمن پر حملہ کرتا ہے چونکہ ہر ایک احمدی شیطان کا دشمن ہے ہے اور چاہتا ہے کہ جہاں اسے پاؤں پیس ڈالوں اس لئے شیطان بھی اس کوشش میں لگا رہتا۔کہ میرا داؤ چلے تو میں اسے پیس ڈالوں۔اس لئے ہماری شیطان کے ساتھ جنگ ہے اور ہم اس کے مقابلہ کیلئے میدانِ جنگ میں نکلے ہیں لیکن اگر ہم نستے اور بغیر اسلحہ کے ہوں گے تو سمجھ لو کہ ہمارے لئے کس قدر خطرہ کا مقام ہے۔پس ہمارے لئے بہت ہی ضروری ہے کہ ہمارے ہاتھ میں نہایت تیز اور آب دار تلوار ہو اور وہ تلوار حضرت مسیح موعود کی کتابیں ہیں۔دراصل تو قرآن کریم ہی تلوار ہے مگر چونکہ وہ بھی قرآن کریم ہی کی تفسیر ہیں اس لئے وہ بھی تلوار کا ہی کام دیتی ہیں۔- تو قرآن کریم پڑھو اور اس کے سمجھنے کیلئے حضرت مسیح موعود کی کتابوں کو خوب یاد کرو بہ تمہارے ہاتھ میں ایسا زبردست اور قوی ہتھیار ہوگا کہ جس کو دیکھتے ہی شیطان بھاگ جائے گا۔کسی دشمن کو اسی وقت حملہ آور ہونے کی جرات ہوتی ہے جبکہ وہ دوسرے کو نہتا اور کمزور دیکھتا ہے لیکن جب اسے معلوم ہو کہ میرا مد مقابل نہ صرف قوی اور بہادر ہے بلکہ اس کے ہاتھ میں نہایت تیز اور مضبوط تلوار بھی ہے تو پھر وہ حملہ کرنے کی کبھی جرات نہیں کر سکتا۔آپ لوگ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہادر تو ہیں اور دین کیلئے جان تک دینے کیلئے تیار ہیں لیکن صرف بہادری سے ہی کام نہیں چلتا جب تک کہ آپ لوگوں کے ہاتھوں میں زبردست ہتھیار نہ ہوں۔پس ان ہتھیاروں کو حاصل کرنے کی کوشش کرو جب ان کو حاصل کرلو گے تو پھر کوئی دشمن تمہارے سامنے نہیں ٹھر سکے گا۔شیطان ایک نہایت ہی بزدل اور ڈرپوک ہستی ہے اور اس کے ہتھیار بالکل کند اور زنگ خوردہ ہیں وہ ہرگز تمہارے سامنے آنے کی جرات نہیں کرے گا بلکہ دور سے دیکھ کر ہی بھاگ جائے گا۔پس ان ہتھیاروں۔مسلح ہونے کی کوشش کرو تا کامیابی حاصل کر سکو۔چھٹا طریق ایسا ہے جس کی طرف متوجہ کرنے کا مجھے ایک مدت سے خیال ہے چھٹا طریق لیکن ایک مجبوری کی وجہ سے اسے بیان نہیں کر سکتا تھا۔وہ مجبوری یہ ہے کہ ނ یہاں کے اخباروں میں سے ایک کے ساتھ میں بھی تعلق رکھتا ہوں چونکہ مجھ میں بڑی غیرت ہے اس لئے یہ بات جانتے ہوئے بھی کہ اخبارات کے ذریعہ بہت بڑا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے