انوارالعلوم (جلد 4) — Page 130
انوار العلوم جلدم علم حاصل کرو خوبیاں اور برکات رکھتا ہے کہ اس کا چھوڑنا سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ کوئی کس طرح گوارا کر سکتا ہے۔رسول کریم ﷺ بھی حیرت سے فرماتے ہیں کہ الہی انہوں نے ایسے قرآن کو چھوڑ دیا۔دھیلے دمڑی کی چیز کو تو کوئی چھوڑتا نہیں لیکن ایسے قرآن کو جس کے مقابلہ میں ساری دنیا کا مال و متاع بھی کچھ حقیقت نہیں رکھتا چھوڑ دیا گیا۔دیکھو اپنے آپ کو اس کیلئے تیار نہ کرو کہ رسول کریم ﷺ جس قوم کے متعلق یہ درد اور حیرت سے پُر فقرہ فرمائیں گے اس میں تم میں سے بھی کوئی شامل ہو۔قرآن کریم کی خوبیاں اور برکات ایسی عظیم الشان اور بے نظیر ہیں کہ کوئی عزت اس کے جاننے سے بڑھ کر نہیں ہے۔پس اس کے جاننے اور سمجھنے کیلئے جلدی دوڑو کہ یہ کوئی معمولی انعام نہیں اگر تمہیں اپنے پیاروں، عزیزوں، جائیدادوں وغیرہ کو قربان کر کے بھی یہ حاصل ہو جائے تو سمجھ لو کہ تمہارا ایک پیسہ بلکہ ایک دمڑی بھی خرچ نہیں ہوئی۔قرآن کریم سیکھنے کا موقع آپ لوگوں کیلئے تو خداتعالی نے ایسا اعلیٰ موقع رکھا ہے جو بہتوں کو نصیب نہیں ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سے وہ بعثت سے پہلے قرآن کریم پڑھانے والے وہ لوگ تھے جو خود اس سے ناواقف اور غافل تھے اس لئے ان سے پڑھنا ایک مصیبت اور دکھ تھا۔مگر اس وقت خدا تعالٰی نے اپنے فضل کے ماتحت ایسے پڑھانے والے مقرر کر دیئے ہیں کہ جن سے پڑھ کر بجائے کسی قسم کے بوجھ کے لذت اور سرور حاصل ہوتا ہے۔پہلے اگر قرآن پڑھا جاتا تھا تو مردوں کی قبروں پر اگر ترجمہ سناتے تھے تو سننے والے جمائیاں لینے اور بیزار ہونے لگ جاتے تھے کیونکہ وہ کوئی دل لبھانے اور اثر ڈالنے والی بات نہ سناتے تھے مگر ہمارے علماء پر خدا تعالیٰ نے اپنے فضل دروازے کھولے ہیں اور ان کو وہ موتی دیتے ہیں کہ جن کا کوئی نعمت مقابلہ نہیں کر سکتی۔پہلے لوگ قرآن کریم کے موتیوں کو توڑ کر اور کوئلہ بنا کر پیش کرتے تھے مگر آج بچے موتی اور ہمیرے دیئے جاتے ہیں اس لئے سننے والوں کے دل بجائے گھبرانے کے جوش اور لذت سے پر ہو جاتے ہیں۔پس اگر تم سے پہلے لوگ قرآن کریم کے سیکھنے سے پہلو تہی کرتے تھے تو وہ معذور تھے کیونکہ وہ کہہ سکتے تھے کہ ہمیں قرآن کریم کے ایسے معانی بتائے جاتے تھے جنہیں سن کر ہمیں نفرت اور کبیدگی پیدا ہوئی تھی مگر تم لوگ یہ نہیں کہہ سکتے تمہیں سنانے والے خدا کے فضل سے ایسے موجود ہیں جن سے سن کر تمہاری روح وجد میں آجاتی اور بارگاہ الہی