انوارالعلوم (جلد 4) — Page 120
انوار العلوم جلد ۴ ۱۲۰ علم حاصل کرو اس کو فرض قرار دے دیا ہے تو اس کو حاصل نہ کرنے والا اسی طرح گناہگار ہے جس طرح نماز نہ ز نہ پڑھنے والا روزہ نہ رکھنے والا زکوۃ نہ دینے والا خداتعالی قیامت جنت دوزخ تقدیر کا انکار کرنے والا۔پس ہر ایک مومن کیلئے اس کا سیکھنا ضروری ہے اور رسول کریم ہی اس کو فرض قرار نہیں دیتے بلکہ خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے۔اِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا- (فاطر (۲۹) کہ خدا سے اس کے عالم بندے ہی ڈرتے ہیں۔ان عالموں سے مراد انگریزی یا تاریخ یا جغرافیہ یا حساب کے عالم مراد نہیں بلکہ دینی علماء مراد ہیں کہ انہیں میں خداتعالی کی خشیت ہوتی ہے اور چونکہ خشیت اللہ کا ہونا ہر ایک مومن کیلئے ضروری ہے اس لئے ثابت ہو گیا کہ دین کا علم حاصل کرنا بھی ہر ایک کیلئے ضروری اور فرض ہے۔ظاہری لکھنے پڑھنے کے بغیر بھی انسان دین کا عالم پس علم دین کا پڑھنا سکتا ہے مسلمانوں کیلئے نہایت ضروری ہے اور جو نہیں پڑھتا اس میں سے خشیت اللہ نکل جاتی ہے اور وہ خدا کے پانے سے محروم ہو جاتا ہے۔تم لوگ یہ مت سمجھو کہ علم دین کا حاصل کرنا کوئی ایسا مشکل کام ہے کہ تم اس کو نہیں کر سکتے اور یہ مت خیال کرو کہ ہماری عمر بہت زیادہ ہو گئی ہے۔اگر اب پڑھنے بھی لگیں تو کچھ پڑھ لینے سے پہلے ہی موت آجائے گی کیونکہ علم دین سے مراد یہ لکھنا پڑھنا نہیں ، گو یہ بھی اس کی ایک شاخ ضرور ہے مگر علم یہی نہیں ہے اور اس کے بغیر بھی ایک انسان دین کا عالم ہو سکتا ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہو سکتا تو رسول کریم ﷺ کس طرح دین کے عالم ہو سکتے آپ نہ تو لکھنا جانتے تھے نہ پڑھنا۔مگر میرا اس سے یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی لکھنا پڑھنا سیکھے ہی نہیں۔اگر کوئی سیکھے گا تو ضرور فائدہ اٹھائے گا مگر علم دین اس کے بغیر بھی آسکتا ہے۔جس طرح رسول کریم اور صحابہ کرام کو آیا۔ابتدائے ایام میں صرف سات آٹھ صحابہ لکھنا۔پڑھنا جانتے تھے۔اس لئے اگر یہ مانا جائے کہ لکھنے پڑھنے کے بغیر کوئی عالم نہیں ہو سکتا تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ نَعُوذُ بالله رسول کریم " اور آپ کے اکثر صحابہ جاہل تھے لیکن ہے۔دنیا میں سب سے بڑا عالم اگر کوئی گزرا ہے اور اس کے بعد ایسا کوئی عالم نہیں ہوا اور نہ ہوگا تو وہ آنحضرت ﷺ ہی ہیں۔اس سے معلوم ہو گیا کہ لکھنے پڑھنے کے علاوہ بھی انسان دین کا عالم ہو سکتا ہے۔یہاں ہی دیکھ لو حافظ روشن علی صاحب لکھ پڑھ نہیں سکتے ان کی نظر کمزور ہے لیکن انہوں نے اسی طرح علم سیکھا ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کتاب پڑھ غلط۔