انوارالعلوم (جلد 4) — Page xi
العلوم جلد ) میں بھی اللہ تعالیٰ نے صفت ربوبیت کے تحت حضرت مرزا صاحب کو بھیجا جنہوں نے خدا سے ہمکلام ہونے اور اصلاح خلق کرنے کا دعویٰ فرمایا اور خدا کی فعلی تائید آپ کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے میں ظاہر ہوئی اور زندہ نشانات نے آپ کے دعوئی کی صداقت کو ثابت کر دیا۔آخر میں حضور نے فرمایا کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو زندہ خدا کو پیش کرتا ہے اور اس میں زندگی کا ثبوت مل رہا ہے۔نیز یہ بھی کہ خدا جس طرح پہلے اپنے بندوں کی روحانی ، ربوبیت کرتا تھا اسی طرح اب بھی کرتا ہے اور اس کے بتائے ہوئے طریق پر چل کر ہم آج بھی انہیں انعامات اور فوائد کو حاصل کر سکتے ہیں جو آپ سے ہزاروں سال پیشتر حاصل ہوئے تھے۔-۵- قادیان کے غیر از جماعت احباب کے نام ایک اہم پیغام قادیان کے غیر از جماعت افراد نے باہر سے چند مولویوں کو بلا کر جماعت کی مخالفت میں حد اعتدال سے تجاوز کرتے ہوئے ایک جلسہ میں سخت بد زبانی و بد اخلاقی کا مظاہر کیا تو انہیں سمجھانے کے لئے حضور نے ناصحانہ رنگ میں ایک پیغام شائع فرمایا جس میں انہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے والے احمدیوں کی بہتر عملی حالت اور نیک نتائج کو پیش کر کے عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے نصیحت حاصل کرنے اور عبرت پکڑنے کی تلقین فرمائی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خاندان کے جو احسانات اہلِ قادیان پر ہیں ان کا تذکرہ کرنے کے بعد آپ نے فرمایا۔ذہب اور چیز ہے اور شرافت اور چیز ہے۔یہ بات بری نہ تھی کہ اگر آپ لوگ اپنے مذہب کی تائید کرتے۔لیکن اس کام میں اس شخص کا نام جس کے خاندان کے ہزاروں قسم کے احسان اور حقوق آپ لوگوں پر تھے اس گستاخی سے لینا ہر گز آپ لوگوں کے لئے جائز نہ تھا اور اس حرکت سے آپ لوگوں نے اپنی انسانیت کو بھی بٹہ لگا دیا"۔اس پر اثر پیغام کے آخر میں آپ نے فرمایا۔میں آخر میں پھر آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے کھلے کھلے نشانات پر ایمان