انوارالعلوم (جلد 4) — Page 80
العلوم جلد A۔قادیان کے غیر از جماعت احباب کے نام : اور نہ پراگندہ خیالات بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اور میرے اہل و عیال پر خدا کا غضب نازل ہو اور اگر وہ ایسا کرنے کے بعد کسی عبرت انگیز آسمانی عذاب میں گرفتار نہ ہوں اور ان پر اور ان کے کنبہ پر غضب الہی نازل نہ ہو تو مرزا صاحب کا جھوٹا ہونا ثابت ہو جاوے گا لیکن مجھے غالب خیال ہے کہ وہ یہ جرأت نہیں کریں گے کیونکہ ہر ایک انسان کا دل اس کے کاموں پر گواہ ہوتا ہے اور اگر کریں گے تو یقیناً آسمانی عذاب میں مبتلاء ہوں گے۔میں آخر میں پھر آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالٰی کے کھلے کھلے نشانات پر ایمان لاؤ اور اس کے راستبازوں کی تکذیب سے باز آجاؤ ورنہ انجام اچھا نہ ہو گا۔میں اپنی طرف سے حق ادا کر چکا ہوں اب آپ جانیں اور آپ کا کام۔جو شیر کے منہ میں اپنی گردن دے گا ہلاک ہی ہو گا۔مرزا محمود احمد رئیس قادیان۔خلیفة المسیح الموعود (الفضل ۲۷- نومبر ۱۹۱۷ء)