انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 79 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 79

انوار العلوم جلدم 29 قادیان کے غیر از جماعت احباب کے نام پیغام لوگ یہاں چل کر آئیں گے اور اب وہی ہو رہا ہے۔آپ نے کہا تھا قادیان بہت ترقی کرے گا اور اب ویسا ہی ہو رہا ہے۔باہر کے دشمنوں کو جانے دو - قادیان کے دشمنوں کا دیکھو کیا حال ہوا جب مرزا صاحب علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی کیا ہے تو کس طرح آپ کے مخالفوں نے شور مچایا۔ہر قسم کے کام کرنے والوں کو کاموں سے روکا گیا۔جو مہمان آتے تھے ان کو دق کیا گیا مسجد کا راستہ بند کیا گیا بے وجہ دنگا اور فساد کیا گیا مگر اس کا نتیجہ کیا ہوا۔بتاؤ تو اس بھرے ہوئے گھر کا اب کیا حال ہے جس میں بیسیوں آدمی تھے اب اس کا ایک یتیم بچہ ہے اور وہ بھی احمدی ہو گیا ہے۔اس گھر کی رونق اور حکومت کو دیکھو اور پھر حضرت مسیح موعود کے مقابلہ کے بعد اس کی حالت کو دیکھو۔اسی طرح آریوں نے جب بلا وجہ آپ کا مقابلہ کیا اور آپ نے ان کے متعلق قبل از وقت لکھ دیا کہ یہ جلد ہلاک ہو جاویں گے تو کس طرح تڑپا تڑپا کر طاعون نے ان مخالف گھروں کا صفایا ایک سال میں کر دیا۔کیا ہم نے اپنے ہاتھ سے ان مخالفوں کو مارا تھا اسی نے ان کو ہلاک کیا جو ہمیشہ سے راست بازوں اور بچے بندوں کے دشمنوں کو ہلاک کرتا آیا ہے۔آپ لوگوں کو چاہئے تھا کہ ان واقعات سے عبرت پکڑتے لیکن آپ نے عبرت نہ پکڑی اور گستاخی میں کوئی انتہاءنہ رکھی۔اب اس کے بد نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں کیونکہ انسان کے عذاب سے انسان بچ سکتا ہے لیکن خدا کے عذاب سے نہیں بچ سکتا۔ہمیں جوش دکھانے کی ضرورت نہیں۔اگر آپ لوگ تو بہ نہ کریں گے تو اللہ تعالی خود غیرت دکھائے گا اور ایسے رنگ میں دکھائے گا کہ دشمنوں کا انجام مدتوں لوگوں کے لئے عبرت کا ذریعہ ہو گا۔خدا کے پیاروں کا مقابلہ آسان نہیں۔نقل کرنی آسان ہے مگر اصل کی مشابہت حاصل کرنی مشکل۔میں نے سنا ہے کہ آپ لوگوں کو خوش کرنے کے لئے ایک مولوی صاحب نے بیان کیا ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس کچھ مدت رہے تو بذریعہ رویا اور کشف اس کو معلوم کروا دوں گا کہ مرزا صاحب جھوٹے ہیں۔ان مولوی صاحب نے مسیح موعود کی نقل کی ہے کیونکہ آپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ اگر کوئی شخص چالیس دن میرے پاس آکر رہے تو اسے میری صداقت میں کوئی نشان دیا جاوے گا۔مگر خدا کی باتوں کی نقل کرنی آسان نہیں اگر ان مولوی صاحب میں اس قدر طاقت ہے کہ وہ دوسروں کو رویا اور کشف کرا سکتے ہیں تو ان کو خود رویا اور کشوف ضرور ہوتے ہوں گے۔وہ پہلے خود تو وہ کشوف اور رویا شائع کریں جن میں ان کو بتایا گیا ہو کہ مرزا صاحب جھوٹے تھے مگر ساتھ یہ بھی شرط ہوگی کہ قسم کھا کر یہ بھی اعلان کریں کہ ان کے کشوف و رویا نہ شیطانی ہیں۔