انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 569 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 569

العلوم جلد ۳۰ بسم الله الرحمن الرحیم ۵۶۹ نحمده و فصلی علی رسولہ الکریم دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا"۔ی نشان خدا کے قہری نشان پرسوں بروزبدھ مجھے کچھ ٹریکٹ ملے جن میں حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی متعلق زار پر کچھ اعتراض تھے اور تمسخر کیا گیا تھا۔میں نے جب ان اشتہارات کو پڑھا تو میرے دل کو اس سے سخت صدمہ ہوا کہ اس وقت مسلمانوں کی حالت کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہے کہ وہ اسلام کی فتح پر بجائے خوش ہونے کے ناراض ہوتے ہیں اور بجائے ایمان میں بڑھنے کے کفر کی طرف قدم اٹھاتے ہیں اور بجائے خدا تعالیٰ کے مامور کی شناخت کرنے کے دوسرے کے لئے بھی گمراہی کا موجب بنتے ہیں بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں اور میرے دل سے اپنے رب کے حضور ایک فریاد اٹھی کہ اے خدا تو ہی اس کا جواب ان نادانوں کو دے تاکہ یہ سمجھیں کہ ان کی بھلائی کس بات میں ہے اور ان کی ہلاکت کس امر میں۔مجھے تعجب ہے کہ اس بات کے ثابت کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود نے جو ایک شدید آفت کی نسبت پیش گوئی کی تھی اس سے مراد یقینا زلزلہ تھا۔کاتب اشتہار نے دیانتداری سے کام نہیں لیا وہ براہین احمدیہ حصہ پنجم سے ایک حوالہ نقل کرتا ہے کہ "پھر آپ خود سوچ لیں کہ یہ پیش گوئی گول مول کیسے ہوئی جب کہ صریح اس میں زلزلہ کا نام بھی موجود ہے اور یہ بھی موجود ہے کہ اُس میں ایک حصہ ملک کا نابود ہو جائے گا۔اور یہ بھی موجود ہے کہ وہ میری